... loading ...

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ممتاز بھٹو کو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اہم صلاح مشوروں کے لئے اچانک اور ہنگامی طور پر لاہور مدعو کر لیا ہے۔وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ممتاز بھٹو کو ملاقات کے لئے 11 دسمبر کا فوراً بلایا گیا تھا۔ مگر وہ پرواز کی عدم دستیابی کے باعث 12 دسمبر کو لاہور پہنچے۔ اور میاں شہباز شریف سے ہنگامی طور پر ملے۔ وجود ڈاٹ کام کو معلوم ہو ا ہے کہ ممتاز بھٹو نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کہا کہ بلو چستان کے معاملے میں مری معاہدے پر تو عمل درآمد ہو گیا، مگر ہمارے ساتھ (سندھ نیشنل فرنٹ) ہونے والے معاہدے پر کب عمل درآمد ہوگا؟ شہباز شریف نے اس پر جواباً کہا کہ اسی پر عمل درآمد کے لئے تو آپ کو بلایا گیا ہے۔
ممتاز بھٹو، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک رہائش گاہ پر چلے گئے۔ جہاں سے اُنہوں نے کسی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ وہ مسلسل ذرائع ابلاغ سے دور رہ رہے ہیں اور ملاقات کے حوالے سے کسی بھی گفتگو سے اجتناب کر رہے ہیں۔
ممتاز بھٹو کو ایک ایسے وقت میں لاہور طلب کیا گیا ہے جب وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں رینجرز کی مدتِ قیام میں توسیع کے معاملے پرخلیج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے قبل کچھ ضمانتیں چاہتی ہیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پسِ پردہ ہونے والے رابطوں میں پیپلز پارٹی نے نہ صرف ڈاکٹر عاصم حسین کے مسئلے پر کچھ ضمانتیں طلب کی ہیں بلکہ وہ اس سے بھی کچھ زیادہ مطالبات کر رہی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے متعلق گردش کرنے والی مختلف کہانیوں کو پیپلز پارٹی ایک کردار کشی کی مہم کے طور پر سمجھ رہی ہے اور وہ اس کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ اُنہیں خطرہ ہے کہ اگلے چند دنوں یا ہفتوں میں لیاری سے تعلق رکھنے والےعزیر بلوچ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آسکتی ہے یا اُن کی گرفتاری ظاہر کی جاسکتی ہے جو پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر نہایت حساس قسم کے الزامات عائد کرسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اس کا بھی خطرہ ہے کہ خود پیپلز پارٹی کے اندر سے کچھ ایسے گواہان کھڑے کئے جاسکتے ہیں جو اعلیٰ قیادت پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شرجیل میمن کے مسئلے پر بھی قیادت پریشان ہے کہ وہ کسی بھی وقت ایک نرم چارہ بن سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو خدشہ ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈاکٹر عاصم حسین پر کچھ مزید مقدمات بھی قائم ہو سکتے ہیں۔ جو زیادہ خطرناک صورتِ حال کا باعث بن سکتے ہیں۔ چنانچہ آصف علی زرداری رینجرز کی مدت ِ قیام بڑھانے یا اس کے اختیارات میں توسیع سے قبل ان تمام معاملات میں نہایت قابل اعتبار اور ٹھوس ضمانتیں چاہتے ہیں۔
دوسری طرف مسلم لیگ نون کے اندر اس امر پر غور کیا جارہا ہے کہ اگر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معا ملہ موجودہ حالات میں کسی دباؤ سے طے بھی کر لیا گیا تو بھی یہ مسئلہ کسی بھی طرح حل نہیں ہو سکے گا۔اوررینجرز کو اختیارات ملنے کے باوجود یہ ایک مستقل مسئلہ رہے گا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکو مت رینجرز کی کارروائیوں پر مستقل شاکی رہیں گی۔ چنانچہ مسلم لیگ نون کے بعض حلقوں اور سرکاری سطح پر یہ سوچا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلسل رکاؤٹوں کا کوئی متبادل حل مستقل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کی طرف سے یہ کہا جارہا ہے کہ اس موقع پر پہلے مرحلے میں سندھ میں گورنر کی تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔ اور اگلے مرحلے میں گورنر راج پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ گو رنر کی تبدیلی کا عمل موجودہ مرحلے میں سندھ حکومت اور آصف زرداری کے لئے ایک نہایت ہی سخت پیغام کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
سیاسی حلقوں میں ممتاز بھٹو سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...