... loading ...

امریکی بحریہ کی بندرگاہ پرل ہاربر پر جاپان کے حملے نے دوسری جنگ عظیم کا رخ ہی پلٹ دیا لیکن ایک نئی کتاب میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے لیے جنگ عظیم کے بدترین دنوں میں سکون کا ایک دن تھا۔ “وہ خوفزدہ بھی تھے، آئندہ دنوں کا انداہ بھی لگا رہے تھے اور خوش بھی تھے، وہ بیک وقت ان تینوں احساسات سے گزر رہے تھے۔”
تاریخ دان والٹر ریڈ دوران جنگ اتحادی رہنماؤں کے تعلقات کے بارے میں اپنی کتاب “چرچل 1940ء تا 1945ء” میں لکھتے ہیں کہ چرچل کو پرل ہاربر پر حملے کی اطلاع اس وقت ملی جب وہ وزرائے اعظم کی پناہ گاہ چیکرز میں رات کا کھانا کھا رہےتھے۔ اس وقت ان کے مہمانوں میں امریکی سفیر گل ویننٹ اور امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کے نمائندہ خصوصی برائے یورپ ایوریل ہیریمین بھی شامل تھے۔ تب ایک خانساماں بی بی سی سننے کے لیے تقریب میں ایک ریڈیو لے کر آیا۔ حملے کی تصدیق ہوئی تو چرچل غیر ارادی رطور پر اچھل پڑے اور کہا کہ انہیں بلاتاخیر جاپان کے لیے اعلان جنگ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے قریبی افراد نے انہیں جلد بازی میں غیر ضروری ردعمل دکھانے سے باز رکھا۔
بعد ازاں چرچل نے امریکی صدر کو فون کیا اور کہا کہ جناب صدر، یہ جاپان کا کیا معاملہ ہے؟ جس پر روزویلٹ نے تصدیق کی کہ “یہ حقیقت ہے اور اب وہ سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔” یہ چرچل کے لیے بہت بڑی بات تھی اور انہیں جنگ میں کامیابی نظر آ رہی تھی۔ اب برطانیہ جنگ میں اکیلا نہیں تھا اور بالآخر، چرچل کے طویل انتظار کے بعد، امریکا جنگ میں کود پڑا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے لیے لکھی گئی اپنی تاریخ میں انہوں نے لکھا کہ جذبات و احساسات تلے عرصہ دبے رہنے کے بعد بالآخر میں بستر میں گیا اور سکون کی نیند لی۔
واضح رہے کہ چرچل نے کئی سال امریکا بالخصوص صدر روزویلٹ کو بہلایا پھسلایا، منتیں کیں اور منانے کی کوششیں کیں کہ کسی طرح وہ جنگ عظیم میں ان کے اتحاد بن جائیں۔ وہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ روزویلٹ سے رابطہ کرتے۔ یہاں تک کہ برطانیہ آنے والی اہم امریکی شخصیات کو ان کی حیثیت سے کہیں بڑھ کر شاہانہ میزبانی دی جاتی۔ تاریخ دان میکس ہیسٹنگز بتاتے ہیں جب سفیر ویننٹ پہلی بار برطانیہ پہنچے تو انہیں خصوصی ریل گاڑی کے ذریعے پوری شان سے ونڈسر لے جایا گیا۔ جہاں جارج ششم بذات خود ریلوے اسٹیشن پر ان کا انتظار کر رہے تھے تاکہ انہیں اپنی گاڑی میں محل تک لے جائیں۔ تاریخ میں کبھی کسی غیر ملکی سفیر کو ایسا شاندار استقبال نہیں ملا ہوگا۔
امریکی صدر روزویلٹ نے چند بحری جہاز، اسلحہ اور جنگی ساز و سامان ضرور فراہم کیا لیکن جنگی اتحاد کا کبھی کوئی وعدہ نہ کیا۔ حملے سے چار ماہ قبل اگست 1941ء میں دونوں رہنماؤں نے کینیڈا کے ساحل پر ایک بحری جہاز میں ملاقات بھی کی تھے۔ چرچل سمجھتے تھے کہ ان کا روزویلٹ کے ساتھ بہت قریبی اور گہرا تعلق ہے، اور یہ تھا بھی، لیکن اتنا مضبوط نہیں تھا جتنا چرچل سمجھ رہے تھے۔ روزویلٹ دیگر رہنماؤں سے تعلق کے معاملے میں اپنے وقت کے سب سے عیار حکمران تھے۔ اس وقت اپنے ارادوں کے حوالے سے دوسروں کو دھوکے میں رکھنا امریکی نفسیات کا حصہ تھا۔ لیکن پرل ہاربر نے پوری کہانی ہی تبدیل کردی۔ اب امریکا کیل کانٹے سے لیس ہو کر جنگ کے میدان میں اترنے کے لیے تیار تھا۔
31 دسمبر 1941ء کو ایڈولف ہٹلر نے امریکا کے خلاف اعلان جنگ کرکے جاپان کی فاش غلطی پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ اب چرچل کا امریکا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا میدان مکمل طور پر تیار تھا۔ وہ اپنے فوجی عہدیداران کے ساتھ امریکا گئے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دے سکیں، جس کا پہلا ہدف جرمنی کو شکست دینا ہو جو اس وقت سب سے بڑا خطرہ تھا۔ چرچل نے امریکا کی کانگریس سے پہلی بار خطاب بھی کیا اور اپنی رگوں میں دوڑتے امریکی خون کا حوالہ تک دیا، کیونکہ ان کی والدہ امریکی تھیں۔
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...