... loading ...

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج روایتی ثابت ہوئے جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے نہ صرف واضح اکثریت حاصل کر لی ۔ بلکہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیوایم کے راستے میں کوئی رکاؤٹ بھی دور دور تک باقی نہیں رہی۔
کراچی کی 209 یونین کونسلزمیں سے ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 51 ، ضلع غربی میں 46، ضلع کورنگی میں 37، شرقی اور جنوبی اضلاع میں 31 جبکہ ملیر میں 13 یوسیز میں مختلف جماعتوں کے درمیان مقابلے تھے۔کراچی کی 209 میں سے 105 کا ہندسہ حاصل کرنے والی جماعت کا امیدوار میئر مقرر ہو سکتا ہے۔ ایم کیوایم نے نہ صرف یہ کہ یہ ہندسہ آسانی سے حاصل کر لیا ہے بلکہ اس سے بہت آگے بڑھ کر اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق تقریبا 1ٍ38 یونین کونسلز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس طرح اب ایم کیوایم کے قریب قریب بھی باقی تمام جماعتوں کی حاصل کردہ یونین کونسلز کا مجموعہ بھی نہیں آتا۔
ایم کیوایم کی اس واضح کامیابی نے اس تصور کو بھی باطل ثابت کردیا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف مل کر ایم کیوایم سے مقابلے میں حیران کن نتائج دے سکتی ہیں۔ دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد بھی ایم کیوایم کے سامنے کوئی متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ بلکہ ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے والی تمام جماعتوں کے کراچی کے سربراہان بُری طرح یونین کونسلز کے مقابلوں میں شکست کھا گئے۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی سولجر بازار کی یوسی 16 میں ایم کیوایم کے امیدوار کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو ضلع وسطی کی نارتھ ناظم آباد کی یونین کونسل 18 میں واضح شکست ہوئی۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے کراچی کے صدر نجمی عالم کو ضلع جنوبی میں کلفٹن کی یوسی 30 سے شکست ہوئی۔ انہیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار حبیب میمن نے شکست دی۔ مگر علی زیدی اور حافظ نعیم الرحمان کو ایم کیوایم کے نسبتاً غیر معروف لوگوں نے شکست سے دوچار کیا ۔ اس طرح تینوں بڑی جماعتوں کے کراچی کے ذمہ داران کو مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے اختتام پر 180 یوسیز سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم 138نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ ایم کیوایم نے ضلع وسطی پر جھاڑو پھیرتے ہوئے 51 میں سے 50 یونین کونسلز پر پوری طرح جیت کا سکہ جما لیا ہے۔ ضلع وسطی کی واحد یونین کونسل بھی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ہاتھ نہیں لگ سکی اور یہ غیر متوقع طور پر پی پی کے پاس چلی گئی ہے۔ جو لیاری کی پندرہ میں سے صرف چھ نشستیں حاصل کر پائیں مگر کراچی کے دیگر اضلاع میں کہیں نہ کہیں اپنا وجود منوانے میں کامیاب رہی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔مسلم لیگ نون نے بھی مختلف جگہوں سے 8نشستوں پر قبضہ جمایا ہے ۔ جبکہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 7 اور جماعت اسلامی 6 نشستوں پر کامیابی بٹو رسکی ہے۔ جمعیت علمائےا سلام نے بھی دو نشستوں کے ساتھ کراچی میں اپنا وجود برقرار رکھا ہواہے۔ کراچی کے غیر مکمل اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک دس آزاد امیدوار بھی کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...