... loading ...

یوم شکرانہ (Thanksgiving Day) سے ایک روز قبل امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایک ایسی فہرست جاری کی جس میں غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے امریکا کے وفاقی ملازمین بالخصوص صدر براک اوباما کو ملنے والے تحائف کا ذکر کیا گیا ہے۔ جو محکمہ خارجہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا پھرتا ہے وہی بتاتا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے گزشتہ سال یعنی 2014ء میں صدر اور ان کے اہل خانہ کو سب سے زیادہ تحائف دیے۔
وفاقی رجسٹرار کے دفتر کے مطابق 2014ء میں صدر کو کئی عالمی رہنماؤں نے مختلف مواقع پر تحفے پیش کیے لیکن سعودی تحفوں اور ان میں کوئی مقابلہ ہی نہیں تھا۔ جیسا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اوباما کو ایک تصویر ونسٹن چرچل کے ایک ٹیلی گرام کی نقل پیش کی جس کی مالیت 440 ڈالرز تھی جبکہ سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے خاتون اول مشیل اوباما کو 1.13 ملین کے زیورات کے سیٹ دیے۔ ایک طرف شہزادہ ولیم نے اپنی ایک دستخط شدہ تصویر دی جس کی قیمت 88 ڈالرز تھی تو دوسری جانب سعودی بادشاہ نے اوباما کی صاحبزادیوں کے لیے 80 ہزار ڈالرز کے زیورات بھیجے۔ خود سعودی حکومت نے صدر کو دو مختلف مواقع پر سونے کی کلائی گھڑیاں بھی دیں جو 85 ہزار ڈالرز سے زيادہ کی تھیں۔ سعودی بادشاہ نے اوباما کو سونے کا پانی چڑھا مکہ کلاک ٹاور کا ایک نمونہ بھی تحفتاً دیا جو 57 ہزار ڈالرز کا ہے۔
دیگر تحائف میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہوکی جانب سے بیت المقدس کے پہلے امریکی قونصل خانے کی 1888ء کی یادگار تصویر، مالیت 440 ڈالرز، فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے طرف سے طغرا، مالیت 625 ڈالرز، عراقی حکومت کی جانب سے بھیجا گیا گلدان، مالیت 430 ڈالرز اور پوپ فرانسس کا کانسی کا تمغہ، مالیت 1015 ڈالرز شامل ہیں۔ پوپ کے ایک سیکرٹری نے سنگی طبع کا ایک خوبصورت نمونہ بھی اوباما کو عطا کیا، جو 1707 ڈالرز کا ہے۔ لیکن سعودی عرب کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ شاہ عبد اللہ نے انتقال سے پہلے 2013ء میں امریکا کی اہم شخصیات میں 9.8 ملین ڈالرز کے تحائف بانٹے تھے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی یہ تحفہ اپنے پاس رکھنے کا مجاز نہیں۔ امریکی قانون کے مطابق صدر اور ان کے اہل خانہ و ملازمین جب تک تحفے کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا نہیں کریں گے، یہ ان کو نہیں دیا جائے گا۔ اس لیے انہیں محفوظ کرنے کے لیے یا عوامی نمائش کے لیے پیش کرنے کی خاطر نیشنل آرکائیوز یا دیگر اداروں کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ تو تحفے لیے ہی کیوں جاتے ہیں؟ محکمہ خارجہ کہتا ہے کہ تحفے قبول نہ کرنا “دینے والے اور امریکی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...