... loading ...

تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج (بتاریخ 30 نومبر) انتخابی عمل جاری ہے۔جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان روایتی قسم کی الزام تراشیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ملکی تاریخ کے دارالحکومت میں اس پہلے بلدیاتی انتخابات میں چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آئندہ چار سال کے لیے اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔انتخابی عمل صبح سات بجے شروع ہوا جسے بغیر کسی وقفے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رکھنے کا پروگرام دیا گیا ہے۔تاہم ابتدائی طور پر کچھ حلقوں میں انتخابی عمل میں تاخیر اور قدرے تعطل کی ابتدائی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دیہی اور شہری کو ملا کر قائم کی گئی پچاس یونین کونسلوں میں 2 ہزار 407 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، جن میں سے 650 نمائندے منتخب کئے جاسکیں گے۔ جن میں پچاس چیئرمین، پچاس ڈپٹی چیئرمین، تین سو کونسلرز، ایک سو خواتین کی ، پچاس مزدوروں کی ، پچاس نوجوانوں کی اورپچاس ہی اقلیتوں کی نشستوں سے منتخب کیے جاسکیں گے۔ اسلام آباد کی ہر یو سی میں 13 امیدوار وں کے انتخاب کیلئے ہر ووٹر 6 ووٹ ڈال رہا ہے ۔
یہ ایک دلچسپ پہلو ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اسلام آباد کی تمام کی تمام 650 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ البتہ اسلام آباد کی 650 نشستوں پر سب سے زیادہ امیدوارمسلم لیگ (ن) نے اتارے ہیں جن کی تعداد 506 ہے۔یہاں بھی ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ مسلم لیگ نون کے مقابلے میں دوسری بڑی جماعت اب تحریک انصاف ہی ہے جس نے دوسرے نمبر پر اپنے امیدوار کھڑے کیے جن کی تعداد 479 ہے۔
تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی نے 164 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ سب سے بدتر صورتِ حال ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کی ثابت ہوئی ہے۔ جسے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے امیدوار ہی میسر نہیں آسکے۔ وہ 650 نشستوں پر اپنے سب سے کم امیدوار ہی میدان میں لا سکی ہے جن کی تعداد 81 بنتی ہے۔ واضح رہے کہ اس پورے انتخابی عمل کے لیے امیدواروں کی کمی ہر گزنہیں تھی جس کااندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں پر دیگر جماعتوں کے 205 مجموعی امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور سب سے زیادہ آزاد امیدوار میدان میں اُترے ہیں،جن کی تعداد 972 ہے۔ یہ رجحانات واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ انتخابی عمل کے لیے اپنی کشش کھوچکا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...