... loading ...
سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو قانون نافذ کرانے والے اداروں نے نیب کے حوالے کرنے کے بجائے پہلے پولیس کے حوالے کرنا ضروری سمجھا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں اُن پر زمینوں پر قبضے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد معاملات میں تحقیقات کی جائیں گی۔ لطف کی بات یہ ہے کہ نیب کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم حسین اور سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے گئے تھے۔ مگر اُنہیں پہلے دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پرا یک مقدمے میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کی تحویل میں نوے روز مکمل ہونے پر پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی میں گزشتہ روز (26 نومبر کو) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نعمت اللہ پھلپھوٹوکے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مگر عدالت کے سامنے بحث کے دوران ایک دلچسپ صورتِ حال سامنے آئی۔ پولیس کی جانب سے رینجرز کے وکیل نے عدالت سے ڈاکٹر عاصم کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دینے کی درخواست کی ۔تاہم پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے رینجرز کے وکیل کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔اس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ آپ پراسیکیوٹر جنرل ہوتے ہوئے ایک برخلاف موقف کیسے اختیار کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے واضح ہدایات کے باعث پراسیکیوٹرجنرل کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے رینجرز کے موقف کی عام طور پر مخالفت کی جاتی ہے۔ یہ مسئلہ رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان ایک نزاع کا باعث بنا ہوا ہے ۔ نیب کے معاملے میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خاصے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جو کسی بھی طرح موجودہ چیئرمین نیب پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔اسی باعث ڈاکٹر عاصم حسین کو پہلے نیب کے بجائے پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...