... loading ...

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 14 اضلاع میں پولنگ جارہی ہے۔ دونوں صوبوں میں پولنگ سے قبل اور بعد میں پُرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔پولنگ سے قبل رات گئے تشدد میں ایک سرکاری ملازم ہلاک اور ایک انتخابی اُمیداوار سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے سات بجے پولنگ کا عمل شروع ہو اجو ساڑھے پانچ بجے شام تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اضلاع سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں ہزاروں امیدوار مدمقابل ہیں ۔پنجاب کے ان بارہ اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائدافراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ صوبے کے انتخابی اضلاع میں گیارہ ہزار 862 پولنگ اسٹیشنز کو ’اے پلس‘، ’اے‘ اور ’بی‘ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لاہور سے بھی 2 ہزار اہلکار بھی طلب کئے گئے ہیں۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران پاک فوج، رینجرز کی دستے مستعد رہیں گے تاکہ اُنہیں بوقت ِ ضرورت فوری طلب کیا جاسکے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلحے کی نمائش، جیت کے بعد ریلیاں نکالنے اور جشن منانے پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔
پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے میں انتخابات سے قبل ہی مخالف امیدواروں کے حامیوں میں تصادم کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ شجاع آباد میں آزاد امیدوار کے حامی بینرز لگانے کے معاملے پر مخالف امیدوار کے حامیوں سے اُلجھ پڑے، جھگڑے کے دوران میں فائرنگ سے 2 افراد ارسلان اور ذیشان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ملتان ہی کی ایک اور یو سی 32 میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آج ’شیر‘ کے نشان پر ٹھپہ لگانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ناراض کارکنوں کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے اپنے بھائی عدنان ڈوگر کو چیئرمین کا ٹکٹ دے کرعمران خان کے سیاسی منشور کی خلاف ورزی کی اور موروثی سیاست کوفروغ دیا ہے۔
شیخوپورہ کی یو سی 42 شرقپور میں ایک اور طرح کے واقعے میں پریزائیڈنگ آفیسر محمد جاوید کو انتخابی سامان اپنے ہمراہ لے جانے کے الزام میں مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ ملزم کو تین روز جیل اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔پولنگ کے دوران میں شیخوپورہ اور ساہیوال سے فائرنگ کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ جس میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسی طرح گجرانوالہ میں وارڈ نمبر 26 کے پولنگ اسٹیشن پر مبینہ طور پر جعلی ووٹ ڈالنے پر مخالفین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انتخابی عمل متاثر ہوا ہے۔
دوسری طرف صوبہ سندھ کے 14 اضلاع حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ اور نوشہرو فیروز میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی عمل جاری ہے۔ جس میں بدین کو صوبے کا حساس ضلع قرار دیا گیا ہے۔ جہاں پیپلز پارٹی سے الگ ہونے والے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ اُن کی زبردست انتخابی مہم کا تاثر زائل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہاں دوروزقبل ایک زبردست انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ بدین میں انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل ہی سرکاری اثرورسوخ کا کھلا استعمال صاف نظرآنے لگا تھا۔ جس نے بدین کی حد تک انتخابی عمل کو پہلے سے ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ انتخاب سے قبل رات کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بدین کے مختلف علاقوں سے جعلی مہریں اکٹھی کی ہیں۔ اور انتخابی عملے کو سرکاری اثرورسوخ کے ماتحت کام کرتے ہوئے پایا ہے۔
سندھ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران صوبے کے 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیںَ۔ انتخابات سے ایک روز قبل الیکشن کمیشن نے سندھ کے آٹھ اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کرکے پندرہ روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج کی 16 کمپنیوں کو بھی ہمہ وقت مستعد رہنے کے لئے کہا گیا ہے جنہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں طلب کیا جاسکے گا۔تاہم انتخابی عمل کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں سے تصادم کی اطلاعات مسلسل مل رہی ہیں۔ حیدرآباد کی یوسی 53 میں امیدوارکا نشان غلط چھپ جانے پر پہلے جھگڑا ہوا اور پھر انتخاباتت ہی ملتوی کردئے گئے۔ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے مصطفیٰ ٹاؤن میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری ملازم انور لغاری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انتخابی امیدوار سمیع چانڈیو اور اُس کا بھائی وقار چانڈیو شدید زخمی ہیں۔
ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے علاقے ننگر میں رینجرز نے پریزائیڈنگ آفیسر ونود کو انتخابی سامان لے کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ضلع بدین کے سمن پولنگ اسٹیشن سے نامعلوم افراد بیلٹ پیپرز اٹھا کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...