... loading ...

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن کے مطابق داعش کو 40 ممالک سے سرمایہ حاصل ہو رہا ہے، جن میں جی20 کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔
جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی میں موجود روسی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ روس کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش دولت کہاں سے حاصل کررہے ہیں اور انہوں نے یہ معلومات جی20 سربراہان مملکت کے سامنے پیش بھی کی ہیں۔ جن کے مطابق خلائی سیارچوں اور فضا میں ہوائی جہازوں سے لی گئی تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی تجارت ہو رہی ہے۔
صدر پوتن نے صحافیوں کو بتایا کہ ان تصاویر میں درجنوں کلومیٹر تک تیل سے لدی گاڑیوں کے قافلے دیکھے گئے ہیں۔ یہ اتنے لمبے ہیں کہ چار، پانچ ہزار میٹر کی بلندی سے بھی افق کے پار تک دکھائی دیتے ہیں۔ گویا یہ تیل و گیس کی پائپ لائن جیسا نظام ہے۔ پھر بھی یہ وقت نہیں ہے کہ ہم یہ تعین کرنے بیٹھیں کہ کون سا ملک داعش کے خلاف زیادہ موثر ہے اور کون سا نہیں، بلکہ یہ وقت ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوکر ایک بین الاقوامی کوشش کی جائے۔
شام کی حزب اختلاف کے حوالے سے صدر پوتن نے دعویٰ کیا کہ چند مسلح گروہوں نے روس کی مدد سے داعش کے خلاف متحرک آپریشنز کے آغاز کو ممکن قرار دیا ہے اور ہم انہیں فضائی مدد دینے کو تیار ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ سیاسی تصفیے کے لیے اچھی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں امریکا، یورپی اقوام، سعودی عرب، ترکی اور ایران کی جانب سے مدد کی بہت ضرورت ہے۔ ہم نے داعش کے خلاف اقدامات میں امریکا کو تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن ہمارے امریکی ساتھیوں نے انکار کردیا۔ صرف ایک تحریری نوٹ بھیجا گیا جو کہتا ہے کہ “ہم آپ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔”
ولادیمر پوتن نے کہا کہ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ یہ حقیقت کے ادراک کا وقت ہے کہ ایک موثر جنگ کا آغاز کیا جائے۔ سب سے پہلے یہ طے کیا جائے کہ شام میں کون سے گروہ دہشت گرد ہیں اور کن گروپوں کو مسلح ہونے کے باوجود شام کی حزب اختلاف کا قانونی حصہ سمجھا جائے۔ “ہماری کوششیں دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرتکز ہونی چاہئیں۔”
صدر نے شام میں روس کے اقدامات پر مغرب کی تنقید کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ “وہ” ہمیں ان علاقوں تک کے بارے میں نہیں بتا رہے، جہاں ہمیں حملہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم انہی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔ ہمارے بارے میں اُن کی رائے شاید ان کے اپنے نظریہ اخلاقیات پر مبنی ہے۔ ولادیمر پوتن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ روس پہلے شامی حزب اختلاف کے ساتھ رابطے کر چکا ہے، جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماسکو ان کے زیر نگیں علاقوں پر حملے نہ کرے۔
واضح رہے کہ روس نے 30 ستمبر کو شام میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد مغرب نے اس پر سخت تنقید کی ہے کہ وہ دراصل شام کے صدر بشار الاسد کے مخالف گروپوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...