... loading ...

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعے کی شب چھ مختلف حملوں میں کم از کم 153 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ہولناک واقعات کے بعد فرانس نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے جبکہ پیرس میں کرفیو نافذ ہے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلا موقع ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔
سب سے بڑا حملہ ایک کنسرٹ ہال میں ہوا جہاں ایک امریکی میوزک بینڈ کی محفل جاری تھی جب چار حملہ آوروں نے لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ بتاکلان کنسرٹ ہال میں پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 112 افراد کی جانیں گئیں اور چاروں حملہ آور مارے گئے۔ البتہ ان میں سے صرف ایک ہی پولیس کی گولی کا نشانہ بنا، باقی تین نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ فرانسیسی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مزید چار حملہ آوروں کو قتل کیا ہے۔
اس واقعے کے علاوہ تین مختلف ریستورانوں، ایک شاپنگ مرکز اور فرانس کے مرکزی اسٹیڈیم استاد دے فرانس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں فرانس اور جرمنی کا فٹ بال میچ جاری تھا اور صدر فرانکو اولاندے سمیت کابینہ کے کئی اراکین موجود تھے جب اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکوں کی آواز اندر تک سنائی دی۔ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک خودکش حملہ آور کے علاوہ کم از کم پانچ افراد مارے گئے اور 11 زخمی ہوئے۔
تیسرے واقعے میں ایک کمبوڈین ریستوراں پر کلاشنکوف سے فائر کھول دیا گیا جس میں کم از کم 14 افراد مارے گئے اور 20 زخمی ہوئے۔
چوتھا واقعہ مشرقی پیرس میں ایک جاپانی ہوٹل پر پیش آیا کہ جس میں 18 افراد کی جانیں گئیں۔حملہ آوروں نے بتاکلان کنسرٹ ہال کے قریب واقع ایک پیزا مرکز کو بھی نشانہ بنایا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسی مقام پر ایک اور خودکش حملے کی بھی اطلاع ہے لیکن اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں معلوم۔
دنیا بھر کے رہنماؤں نے ان واقعات کی مذمت کی ہے جن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، امریکا کے صدر براک اوباما، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل بھی شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...