... loading ...

نریندر مودی دورۂ برطانیا میں کیمرون حکومت کی جانب سے نہایت ولولہ انگیز میزبانی کا لطف لے رہے ہیں ۔ بڑے بڑے معاشی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ مگر برطانیا میں اُن لے سرکاری طور پر گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے پہلو بہ پہلو اُن کے خلاف احتجاج کا بھی ایک عمومی ماحول پیدا ہوچکا ہے۔ اُنہیں باضمیر بھارتیوں کی جانب سے ہر جگہ تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے۔ اس کا زبردست مظاہرہ پارلیمنٹ اسکوائر پر دیکھنے کو ملا۔ نریندری مودی جیسے ہی گاندھی کے مجسمے پر پھولوں کا گلدستہ رکھنے کے لئے کار سے باہر آئے تو فضا میں’’ قاتل قاتل قاتل‘‘کی صداؤں کا شور اُٹھا۔ مظاہرین مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین بار بار یہ نعرے لگا رہے تھے کہ
“Modi you can’t hide, you have committed genocide.
Cameron you should know Narendra Modi has to go”
(مودی تم کہیں چھپ نہیں سکتے، تم نے نسل کشی کی ہے۔ کیمرون تمہیں معلوم ہونا چاہئے مودی کو جانا ہوگا)
اس دوران میں آسمان پر تین جنگی ہوائی جہازوں کے ذریعے ترنگا بنایا گیا ۔جس پر مظاہرین شدید مشتعل ہو گئے اور جہازوں کی جانب اشارے کرکے ’’شرم کرو شرم کرو ‘‘ کے نعرے لگانے لگے۔
مظاہرین دن کے گیارہ بجے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر جمع ہونا شروع ہوئے تھے، جہاں اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کو آنا تھا۔ پھر دو گھنٹے بعد مظاہرین پارلیمنٹ اسکوائر کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے۔ اور پارلیمنٹ سے ذرا فاصلے پر عین اُس جگہ آ کر رک گئے، جہاں پولیس کی جانب سے لوہے کی رکاؤٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ یہاں مظاہرین نے تقریباً تین بج کر پینتالیس منٹ تک نریندر مودی کے وقتِ آمد تک اُس کا انتظار کیا ۔ اس دوران میں مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کے قائدین اور نمائندگان نے تقاریر بھی کیں۔
آواز نیٹ ورک کے قائد سریش گروور ، ساؤتھ ایشیا سالیڈاریٹی گروپ کی روح رواں اور مشہور مصنفہ امرت ولسن ،دلتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی کاسٹ واچ یوکے، کے صدر ستپال ممان ، ڈاکٹر امبید کر میموریل کمیٹی اور آزادیٔ نسواں کی تنظیم ساؤتھ ہال بلیک سسٹرز کے نمائندگان نے تقاریر کیں ۔
برطانیا کے کچھ آزاد مبصرین اس پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ نریندر مودی کے خلاف برطانیا میں ہونے والا احتجاج جس قدر مثالی اور مسلسل ہے اُس توازن سے برطانوی ذرائع ابلاغ نے اِسے موضوع نہیں بنایا۔ اس ضمن میں ایک واقعہ خود بھارتی اخبار کے لئے رپورٹ کرنے والے بھارتی شہری غزالی خان نے تحریر کیا ہے۔ جو مغربی ذرائع ابلاغ کی نام نہاد غیر جانب داری کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔ بی بی سی نے ویمبلے اسٹیڈیم میں مودی کو ان کے ہندو توا مداحوں کی جانب سے دیئے جانے والے استقبال کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے لئے اُسے چند مبصرین کی ضرورت تھی۔غزالی خان کے بقول اُنہیں بی بی سی کے ایک ریسرچر کا فون آیا کہ مودی کی برطانیا آمد پر اُن کے کیا خیالات ہیں؟ اس پر غزالی خان نے کہا کہ مودی جیسا شخص بھارت جیسے ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل ہی نہیں ہے۔ اس پر مذکورہ ریسرچر نے پوچھا کہ کیا وہ کسی گجراتی مسلمان کو جانتے ہیں؟ غزالی خان نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بی بی سی کو ایک ایسے گجراتی مسلمان کی تلاش تھی جو ٹی وی پر آکر مودی کے قصیدے گائے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کا تعلق بھی گجرات سے ہے۔ اور وہ گجرات میں مسلمانوں پر شدید مظالم کی وجہ سے بدنا م ہیں۔ بی بی سی شاندار طریقے سے نریندر مودی کی حمایت میں ایک گجراتی مسلمان کو مودی کی حمایت کروانے کے ساتھ پوری دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا تھا کہ مودی سے گجراتی مسلمان بھی کچھ خاص نالاں نہیں۔ اس بدبودار طرزِ عمل کو اختیار کرنے والا یہ ابلاغی ادارہ دنیا بھر کے ممالک میں انسانی حقوق اور وہاں کے مسائل کی انسانی تصویر کشی کرنے میں منافقانہ طور پر مصروف رہتا ہے۔ مگر نریندر مودی کے لئے برطانوی حکومت کی حمایت دیکھتے ہوئے اس کی وقائع نگاری کا معیار بھی نہایت پست طور پر جانبدارانہ رہا۔

کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...