... loading ...
برطانیہ کے سینکڑوں مصنفین نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دورے پر آئے ہوئے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی توجہ بھارت میں بڑھتے ہوئے ‘خوف کے ماحول’ پر دلائیں جس میں قدامت پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں، وہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گے اور پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔ برطانیہ آمد پر بقول شخصے ان کا “اولمپک انداز” میں استقبال کیا جا رہا ہے۔ فضاؤں میں کرتب دکھانے والے طیارے محو پرواز ہیں، آسمان آتش بازی سے روشن ہے اور تاریخی ویمبلی اسٹیڈیم میں زبردست محفل موسیقی ان کی منتظر ہے۔ لیکن برطانیہ کے لکھاریوں کی نظر بھارت کی ان آوازوں پر ہے، جنہیں سختی سے دبایا جا رہا ہے۔ 200 برطانوی مصنفین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ ان میں ہاری کنزرو، این میک ایون، وال میک ڈرمڈ، نیل مکھرجی، مرینا لیویکا، ڈیوڈ لوج، اوون شیئرز اور فرانسسکا سائمن جیسے لکھاری شامل ہیں۔ جنہوں نے بھارت میں قدامت پسندی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف عدم برداشت اور تشدد کے رویے پر اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یہ خط وزیراعظم کیمرون سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ مودی کے ساتھ ملاقات میں سرعام بھی اور خلوت میں بھی اس اہم معاملے پر گفتگو کریں۔ پین انٹرنیشنل کی جانب سے شائع کیے گئے اس خط میں مرکز کے انگلستان، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں مقیم اراکین کے دستخط کیں۔
برطانوی حکام کا امید ہے کہ لندن میں قیام کے دوران بھارتی وزیر اعظم اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے لیکن برطانوی مصنفین کہتے ہیں کہ ایجنڈے پر بھارت میں “آزادئ اظہار کی موجودہ صورت حال” بھی شامل ہونی چاہیے۔ اپنے خط میں انہوں نے ملیش پا ماڈیولپا کلبرگی،گووند پنسارے اور نریندر ڈبھولکر جیسے دانشوروں کی حالیہ اموات، حملے کے بعد حکومت کی خاموشی پر بطور احتجاج 40 بھارتی لکھاریوں کی جانب سے ساہتیہ اکیڈمی کو واپس کیے گئے ادبی ایوارڈز کا معاملہ اٹھایا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صرف لکھاری ہی نہیں، بلکہ سائنس دان، فن کار، فلم ساز، علمی شخصیات، دانشور اور اداکار بھی عدم برداشت کے ماحول پر شکوہ کناں ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر اپنے اعزازات واپس کیے گئے، جس کی بھارتی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی ترویج سے برطانیہ کی وابستگی کی بنیاد پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا معاملات کو وزیر اعظم مودی کے سامنے اٹھایا جائے اور انہیں کہا جائے کہ وہ لکھاریوں، فن کاروں اور دیگر تنقیدی آوازوں کو حفاظت دیں اور آزادئ اظہار رائے کا تحفظ یقینی بنائے کیونکہ ان کے بغیر ایک جمہوری و پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔
دوسری جانب 40 اراکین پارلیمان کے دستخط پر مشتمل ایک تحریک بھی ڈیوڈ کیمرون کو پیش کی گئی ہے، جس میں مودی کے سامنے انسانی حقوق کے معاملات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر برطانیہ میں جہاں سرکاری سطح پر زبردست استقبال کیا گیا ہے، وہیں عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...