... loading ...

شام میں باغی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں، جس سے کم از کم ایک شہری کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یہ خوفناک خبر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی انجمن (او پی سی ڈبلیو) نے تحقیقات ثابت ہونے پر بتائی ہے۔
انجمن نے امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کو بتایا ہے کہ “ان کی ٹیم انتہائی اعتماد کے ساتھ تصدیق کرتی ہے کہ کم ا زکم دو افراد سلفر مسٹرڈ سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کیمیائی ہتھیار کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔”
حملے میں استعمال ہونے والے کیمیکل سلفر مسٹرڈ، جسے مسٹرڈ گیس بھی کہا جاتا ہے، پر جنیوا کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے اور اس کا استعمال جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ یہ باغیوں کے ہاتھ کیسے لگا، ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کیونکہ شامی حکومت نے 2013ء میں بین الاقوامی دباؤ میں آکر او پی سی ڈبلیو میں شمولیت اختیار کی تھی اور تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردیے تھے۔ یہ بات بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی کہ یہ ہتھیار استعمال کرنے والا باغی گروہ امریکا کے حمایت یافتہ اتحاد کا حصہ ہے یا نہیں۔
قبل ازیں او پی سی ڈبلیو نے ایک اور تحقیق میں پایا تھا کہ مارچ میں ادلب میں ایک لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تھے۔ گو کہ عام طور پر اس حملے کا ذمہ دار بشار الاسد کی افواج کو قرار دیا گیا تھا، لیکن او پی سی ڈبلیو نے حملے کے ذمہ داران کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ شام میں دولت اسلامیہ پر بھی رواں سال ستمبر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔
اب ذرا اتفاق دیکھیں، امریکا کے مرکزی ذرائع ابلاغ میں مسٹرڈ گیس کے اس واقعے کی جو معمولی کوریج ہوئی ہے، اس میں شام کے حکومت مخالف جنگجوؤں کے لیے “باغی” کے بجائے “سرکش” کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ اب حسن اتفاق بھی دیکھ لیں کہ اوباما انتظامیہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی امداد حاصل کرنے کی اہلیت کے لیے اپنے سخت معیارات کو کم کرے گا تاکہ اعتدال پسند شامی باغیوں کی مدد کی جا سکے۔ شاید ذرائع ابلاغ نے اس لیے ان باغیوں کو سرکش قرار دیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کو مزید شرمندگی سے بچا سکیں۔
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...