... loading ...
میانمار میں پچیس برس کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ اور منصفانہ قومی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست فاش ہوئی ہے۔ اتوار ۸؍ نومبر کو ہونے والے انتخابی عمل کی تاحال گنتی جاری ہے مگر اب تک سامنے آنے والے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سانگ کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی ملک کی ۷۰ فیصد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ خود اس جماعت کے ترجمان نے ۷۰ فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وہ گنجان آباد علاقوں کی تقریباً نوے فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اب تک صرف ینگون کی بارہ نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں سے تمام کی تمام بارہ نشستیں آنگ سانگ سوچی کے نام ہوئی ہیں۔ خود حکمران جماعت ،یونین سالیڈریٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رہنما تے چو نے اعتراف کیا ہے کہ ’’اُن کی جماعت انتخابات ہار گئی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکومت رہی ہے اور اس انتخاب سے قبل تمام انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔ میانمار کی پارلیمان ۶۶۴ نشستوں پر مشتمل ہے جس کے لیے نوّے جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار سے زائد امیدواروں نے حالیہ انتخابات میں حصہ لیا ۔ ان انتخابات کے لیے پارلیمان کی ۲۵ فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کے لیے مخصوص تھیں۔میانمار میں کل تین کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن میں سے حالیہ انتخابات میں ملک کے اسّی فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا استعمال کیا۔ آنگ سانگ سوچی کی جماعت کی کامیابی کے باوجود وہ صدر نہیں بن سکیں گی۔
حالیہ انتخابات کے نتائج کے بعد ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میانمار کے بے بس مسلمان جو گزشتہ کئی برسوں سے حکمران جماعت کے مظالم کے شکار ہیں ، وہ آنگ سانگ سوچی کی کامیابی کے بعد کتنی راحت پاسکیں گے۔ مگر میانمار کے تازہ انتخابی نتائج وہاں کے عوام کے جوش و خروش کے ساتھ عوام میں تبدیلی کے رجحان کی وضاحت کرتے ہیں۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...