... loading ...
بہار کے تازہ انتخابی نتائج نے بی جے پی کی قیادت میں قائم اتحاد کو شرمناک شکست سے دوچار کر دیا ہے اور نتیش کمار کی قیادت والے ’’عظیم اتحاد‘‘ کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی دلا دی ہے۔اس طرح بی جے پی اور شیوسینا کے اتحاد کی جانب سے پاکستان مخالفت کا نسخہ کام آیا اور نہ ہی گائے کے گوشت کی مخالفت کا منجن فروخت ہو سکا۔مرکزی وزیر وی کے سنگھ کی جانب سے دلتوں کو کتے قرار دینے سے لے کر مسلم دشمنی کے تمام حربے آزمائے جانے کے باوجود بہار کے انتخابات میں نتیش کمار کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن یعنی عظیم اتحاد نے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو تقریباً پچھاڑ کر رکھ دیا ہے۔
نتیش کمار کے عظیم اتحاد نے 243 رکنی ایوان میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ 178نشستیں اپنے نام کر لیں۔ اور بہار کی انتخابی مہم کا خود بیڑا اٹھا کر تابڑ توڑ تیس عوامی جلسے کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قائم اتحاد صرف 58 نشستیں ہی بچا پایا۔ جس پر بھارتی اخبار نے یہ سرخی جمائی کہ ’’انکسار سرخرو،غرور کا سرنیچا۔‘‘
ان انتخابات کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تمام کارپوریشنز اور انڈسٹریز گزشتہ عام انتخابات کی مانند نریندر مودی اور اُن کی جماعت بی جے پی کے ساتھ تھی۔ جنہوں نے نہایت مہارت سے تمام سرویز بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کے حق میں جاری کراکے انتخابات کی فضا مودی کے حق میں بنا دی تھی۔ انتخابات سے دور وزقبل بھی جاری کیا جانے والا سروے بی جے پی کے حق میں ہی تھا۔ یہاں تک کہ تمام پیش گوئیاں اور فال بھی بی جے پی کے حق میں ہی نکالے جارہے تھے۔ مگر فالوں ، پیش گوئیوں اور سرویز کو جعلی ثابت کرتے ہوئے لالو پرشاد یادو اور نتیش کمار کے اتحاد نے بہار میں وہ جادو کیا کہ بی جے پی کا تمام غرور خاک میں مل گیا اور اِسے نریندر مودی کی شکست سے تعبیر کیا گیا۔ یہاں تک کہ بی جے پی کو ایک وضاحتی بیان میں یہ کہنا پڑا کہ بہار شکست کا ذمہ دار صرف ایک شخص (مودی) کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مگر خود بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے کی سب سے اہم انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کے ایک اہم رہنما سنجے راؤت نے براہِ راست نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار انتخابات کے نتائج ایک رہنما (مودی) کے کمزور ہونے کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ابھی مہاراشٹر میں انتخابات ہو جائیں تو یہی نتائج (یعنی بی جے پی کی شکست کی صورت میں) نکلیں گے۔ شیوسینا لیڈر نے واضح الفاظ میں تسلیم کیا کہ نتیش کمار ایک سپر اسٹار ثابت ہوئے ہیں۔
بہار انتخابات نے اپنے سیاسی مستقبل سے پریشان لالو پرشاد یادو کو ایک مرتبہ پھر قومی سیاست میں اہم مقام بلکہ بادشاہ گر کی حیثیت دلا دی ہے۔ اور اُن کی جماعت راشٹریہ جنتا دل سب سے زیادہ 78نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر واپس آگئی ہے۔ جبکہ اُن کی اتحادی جماعت نتیش کمار کی جنتا دل یو71 نشستیں جیت کر دوسری بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے اور دنیا کی سب سے بڑی جماعت کا دعویٰ رکھنے والی بی جے پی بہار میں تیسرے نمبر پر سمٹ کر آکھڑی ہوئی ہے۔ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ مودی اپنی جماعت کو واپس گجرات لے جائیں ۔
بہار انتخابات میں 24 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ لالو پرساد یادو کی جماعت سے ہیں،جن کی تعدار بارہ ہے۔ دوسرے نمبر پر کانگریس سے چھ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے۔ اور تیسرے نمبر پر نتیش کمار کے جنتادل یو سے پانچ امیدوار کامیاب ہوئے۔ تمام کے تمام چوبیس مسلمان امید واروں کی کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سب بہت بھاری فرق کے ساتھ اپنے حریفوں سے کامیاب ہوئے۔
بہار انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی نے پورے بھارت پر اپنے گہرے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں ۔عظیم اتحا دکی کامیابی کے ساتھ ہی بی جے پی اور شیوسینا کی کامیابی والی سب سے اہم ریاست مہاراشٹر کی حزب اختلاف نے جشن منایا۔ اور ممبئی میں بی جے پی کے دفتر میں ایک سناٹا چھا گیا۔ بھارتی تجزیہ کار بہار انتخابات کو ایک ایسامثالی( ماڈل )انتخابات قراردے رہے ہیں جو آئندہ ہر انتخاب میں بی جے پی کے خلاف اپنے اثرات پیدا کرے گا اور یوں اِسے مودی کے زوال کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...