... loading ...

بھارت کی انڈرورلڈ کے بے تاج بادشاہ چھوٹا راجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھارتی ذرائع ابلاغ کے نمائندے تمام رات انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ جمعہ کو علی الصبح ایک خصوصی طیارہ بھارت کے انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک کو لے کر دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ صحافیوں کے انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہوئیں لیکن انہیں اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ راجن کو ایک دوسری گاڑی کے ذریعے نکال لیا گیا تھا۔
چھوٹا راجن کو 25 اکتوبر کو بالی، انڈونیشیا سے کرفتار کیا گیا تھا اور دہلی آمد پر وہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اور اس کے ممبئی اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے اہلکاروں کے ساتھ تھے۔ ان کی آمد اس وقت ڈرامائی صورت اختیار کرگئی جب اسپیشل سیل کی ٹیم سفید گاڑی کو حفاظت میں لے کر لودھی کالونی میں واقع سی بی آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی۔ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد اس گاڑی کے پیچھے پیچھے تھی۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ چھوٹا راجن ایک ایسی ہی بلٹ پروف گاڑی میں دوسرے قافلے کے ساتھ یہاں لائے گئے تھے۔ یوں جمعرات کی رات سے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایئرفورس اسٹیشن پر ڈیرے جمائے صحافی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم افراتفری سے بچنے کے لیے اٹھایا تھا۔ اہم ملزم کی آمد پر دہلی کا ہوائی اڈہ چھاؤنی کا منظر پیش کررہا تھا جہاں نیم فوجی اور پولیس دستے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ رات 3 بجے ڈپٹی کمشنر پولیس (اسپیشل سیل) سنجیو یادو کی قیادت میں ایک ٹیم اور کم از کم 20 کمانڈوز پہنچے اور بعد ازاں راجن کی آمد ہوئی۔
70 سے زیادہ مقدمات کا سامنا کرنے والے چھوٹا راجن کو انڈونیشیا کی پولیس نے آسٹریلوی حکام کی جانب سے دی گئی معلومات پر گرفتار کیا تھا۔ راجن نے گرفتاری کے بعد ممبئی جیل منتقلی پر اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے کہ ان کے ازلی دشمن اور بھارت کو انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم انہیں وہاں نشانہ بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2000ء میں چھوٹا راجن پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ داؤد ابراہیم نے کروایا تھا لیکن راجن ہوٹل کی پہلی منزل سے چھلانگ مار کر فرار ہوگئے تھے۔
55 سالہ چھوٹا راجن کا اصل نام راجندر سداشیو نکل جی ہے۔ جن سے دہلی میں ہی ابتدائی تحقیق و تفتیش کی جائے گی کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارت کے مطلوب ترین شخص داؤد ابراہیم کے حوالے سے ثبوت اور معلومات رکھتے ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...