... loading ...

محکمہ صحت کراچی کے 22کروڑ روپے کا بجٹ ٹھکانے لگانے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزارت صحت کی اہم شخصیات کا مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے ۔ اس غرض سے چیف سیکریٹری سندھ کے اختیارات حکومتی جماعت کی سیاسی شخصیات نے سنبھال لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے رواں مالی سال کی اختتامی سہ ماہی میں کراچی کے ٹاؤنز کے صحت کے اداروں کے لئے ادویہ کی خریداری کیلئے 7کروڑ روپے کے علاوہ ایڈیشنل ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں 14کروڑ روپے کابجٹ رکھا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے ایک کروڑ روپے سمیت کل 22کروڑ روپے نئی سہ ماہی کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ جس میں مبینہ خوردبرد کے لئے 4نومبربدھ کے روز ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نے مجاز حکام کی منظوری سے ڈپٹی ٹاؤن ہیلتھ آفیسر کیماڑی ٹاؤن کے ڈاکٹر احمد حسین کو مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جبکہ یہاں مذکورہ اسامی پر پہلے ہی ڈاکٹر سید علی انجم ‘ ڈی او پرکیورمنٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے دفتر کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایک اسامی پر دو افسروں کی تقرری کا حکم وزیر صحت سندھ جام مہتاب حسین ڈہر کے اسٹاف آفیسر ڈاکٹر طارق شیخ کے ٹیلیفونک احکامات پر جاری کیا گیا ۔اور حکم نامے کی نقل بھی ان کی ہدایت کے مطابق انہیں فیکس کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر مذکورہ حکم سے وزیر صحت بھی لا علم بتائے جاتے ہیں جبکہ ڈاکٹر طارق شیخ نے ’’وجودڈاٹ کام‘‘ کو فون پر بتایا کہ انہوں نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا ۔ تو پھر کیا محکمہ صحت میں ایسی اندھیر لگی ہوئی ہے کہ وہاں 19گریڈ کے افسروں کا تبادلہ بھی فون پر کردیا جاتا ہے۔
با خبرذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق شیخ کو مذکورہ حکم وزیراعلیٰ ہاؤس کی ایک اہم سیاسی شخصیت نے دیاہے۔اور ڈاکٹر طارق شیخ حقائق پر پردہ ڈالنے کے جتن کر رہے ہیں۔ایک طرف ضرب عضب آپریشن کا رخ بدعنوانیوں کی سرکوبی کی جانب ہے۔ اور سندھ حکومت وفاقی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے تحقیقاتی عمل کو روکنے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے اور سندھ اسمبلی میں بل پیش کر چکی ہے۔ جس میں سندھ حکومت صوبائی احتساب کمیشن کے ذریعے بدعنوانیوں کا راستہ روکنے کا عزم ظاہر کر رہی ہے۔ مگر دوسری طرف سندھ حکومت کی مختلف وزارتیں تاحال بدعنوانیوں کے مزاج کو ترک کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت ایک طرف وفاقی تحقیقاتی اداروں کو قانونی طور پر سندھ میں جاری بدعنوانیوں کی تحقیقات سے روکنا چاہتی ہے اور دوسری طرف خود بدعنوانیوں سے رکنے کے لیے بھی تیار نہیں۔ جس کی واضح مثال محکمہ صحت کے 22کروڑ روپے میں مبینہ خوردبرد کیلئے من پسند افسر ڈاکٹر احمد حسین کی غیر قانونی تقرری کی صورت میں سامنے آئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...