... loading ...

انسانی حقوق کا ڈھول پیٹنے والے کئی مغربی ممالک ترقی پذیر دنیا کے آمروں، قاتلوں اور حقوق انسان کو پامال کرنے والوں کی آماجگاہ ہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال برطانیا ہے۔ جہاں پاکستان کے ایک مشہور زمانہ قاتل و غنڈے لیڈر نہ صرف سیاسی پناہ لینے میں کامیاب ہوئے بلکہ برطانیا کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ بہرحال، برطانیا کی اس سیاہ تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ رواں ہفتے مصر کے جابر، آمر و قاتل صدر عبد الفتح سیسی برطانیا کے دورے پر آ رہے ہیں۔
برطانیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے اس موقع پر زبردست مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ برطانیا کو ایک آمر کی راہ میں نظریں نہیں بچھانی چاہئیں۔
مصر کے صدر سیسی نے 2013ء میں محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر مخالفین کو نقصان پہنچایا۔ ہیومن رائٹس واچ جیسے معتبر عالمی ادارے کے مطابق ڈھائی ہزار سے زیادہ سیاسی مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ سینکڑوں کو باقاعدہ طور پر فوجی عدالتوں کے ذریعے پھانسیاں دی گئیں۔ اس وقت سیاسی وجوہات پر قید کیے گئے افراد کی تعداد ہی 40 ہزار سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے خلاف بھی کھلی جنگ جاری ہے۔ مصر میں کئی آزاد ٹیلی وژن چینل بند کیے جا چکے ہیں اور جو چل رہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ وہ حکومت کے پروپیگنڈے کو پھیلانے کا کام کریں۔ کئی صحافیوں کو حوالات کی ہوائیں کھانی پڑی ہیں۔
اس پس منظر میں سیسی کی آمد پر برطانیا کا خیرمقدم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مظاہروں کے ساتھ ساتھ ایک مہم “Who is Sisi?” بھی چلا رہے ہیں۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...