... loading ...

پنجاب اور سندھ کے بیس اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ اس پہلے مرحلے میں پنجاب کی حد تک میاں نواز شریف کی لیگ نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور تحریکِ انصاف ایک سیاسی پارٹی کے طور پر جناب علیم خان صاحب کے سرمائے کے بغیرکہیں دور دور تک نظر نہیں آئی۔ یہی پارٹی ان انتخابات سے چند دن قبل لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے ضمنی انتخابات میں پوری آب و تاب کے ساتھ للکار رہی تھی اور اس نے ایک عام سے ضمنی انتخاب کو اس قدر اہم بنا دیا تھا کہ میڈیا کے ذریعے ’’میک اور بریک‘‘ کا تاثر قائم کرنے میں کامیاب رہی تھی۔لیکن بلدیاتی انتخابات میں اس تاثر کے کہیں قریب قریب بھی نہ پھٹک پائی ۔
پھر بھی دیکھنا یہ ہو گا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں جو افراد جیت کر سامنے آئے ہیں ان کی اخلاقی یا قائدانہ حیثیت کیا ہے اور کیا وہ ان شکایتوں کا ازالہ کر پائیں گے جو عمران خان کی تحریکِ انصاف کی سیاست کی بنیاد رہی ہیں۔
لاہور اور فیصل آباد کے ایک اجمالی سروے سے پتہ چلا کہ اس شہر میں انتخابات جیتنے والے چالیس فی صد سے زائد کا تعلق پراپرٹی یا رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے ہے۔ عمومی کاروبار کے حامل افراد کی تعداد اس سے کہیں کم ہے جو پہلے نواز لیگ کی پہچان اور جان سمجھے جاتے تھے۔ ویسے بھی یہ انتخابات تو ان طبقات کاہی خیال کیا جاتا ہے جن کی نواز لیگ میں اکثریت ہے یعنی ذرا بڑی سطح کے دُکاندار یا چھوٹے موٹے صنعت کار جن میں سے بیشتر ٹیکس چوری، گیس چوری یا بجلی چوری پر گذاراکرتے ہیں۔ اگر پراپرٹی ڈیلر کے کاروبار کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دھوکا دہی کرنے میں اپنے سگوں کو بھی نہیں بخشتے۔ آپ اگر ایک گھر انہیں ایک کروڑ میں فروخت کرنے کو کہیں تو یہ سودا ایک کروڑ دس لاکھ سے کم میں نہیں ہونے دیتے ، اور اوپر والے دس لاکھ ’’اون‘‘ کہہ کر اپنی جیب میں ڈالنے کو عین پیشہ ورانہ دیانت داری سے محمول کرتے ہیں۔
اسی طرح فیصل آبادمیں زیادہ تر وہ لوگ امیدوار تھے جن کا مقولہ ہے کہ اگر وہ ٹیکس چوری اور بجلی چوری کے علاوہ اپنے مزدوروں کا حق نہ ماریں تو ان کاکاروبار ٹھپ ہو جاتا ہے ۔ تمام پارٹیوں کی طرف سے اپنے اپنے امیدواروں کے چناؤ کا یہی معیار تھا۔ شاید اسی لئے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے ان منتخب نمائندوں کو ایک دھیلے کے بھی مالی اختیارات نہیں دئیے۔ اس لئے پنجاب کی حد تک تو ہم شرحِ صدر سے کہہ سکتے ہیں ان منتخب نمائندوں کو لوگوں کے حقوق غصب کرنے کا حق سرکاری طور پر مل گیا ہے۔
دھاندلی کی بات اپنی جگہ لیکن تحریکِ انصاف کے گارڈن ٹاون لاہور کے مرکزی دفتر میں بیٹھے افراد بھی اس بات کے قائل تھے کہ ’’جنون‘‘ اس طرح ’’نون‘‘ کے سامنے تن کر کھڑا نہیں ہو سکا، جس کی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔ اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک اہم وجہ تو یہ تھی کہ اب تک کی تحریکِ انصاف کی کسی بھی سیاسی اور احتجاجی سرگرمی کے نتیجے میں ، سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے مسلسل جڑے جنونی ، اب تک گلے میں دو رنگا ،دوپٹہ ڈال کر پورے شہر، پورے علاقے ، پورے صوبے اور بعض صورتوں میں پورے ملک سے اکٹھے ہو کر رونق میلا لگا لیا کرتے تھے۔ ان انتخابات میں انہیں پہلی مرتبہ پتا چلا کہ ان کی اپنے اپنے علاقے میں کیا اوقات ہے؟ اپنے اس طرزِ سیاست کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جنونیوں کو اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں سے براہِ راست رابطہ کرنا تھا جس میں وہ جتنے کامیاب رہے، اس کا اندازا آپ نتائج سے کر سکتے ہیں۔ ہمارے گھر کے بالکل سامنے والے پولنگ اسٹیشن پرہفتے کے روز ہونے والی پولنگ کے نتائج متنازع ہو جانے کے بعد اتوار کے دن دوبارہ پولنگ ہوئی، اور سنیچر کے دوسرے حلقوں کے نتائج کے بعد اتوار کو تحریکِ انصاف کے ایک دن پہلے والے ووٹر بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ اوریوں وہ نہایت شاندار طریقے سے ہار گئی ۔
شاید یہ دھچکا تحریکِ انصاف کو یہ بات سوچنے پر مجبور کرے کہ احتجاجی سیاست اور معمول کی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے، ماضی میں بھی احتجاجی سیاست کے حوالے سے معروف سیاسی پارٹیاں، انتخابات والے دن اپنے اپنے امیدواروں کی ضمانتیں بھی بچا نہیں پاتی تھیں، اور شاید انصافیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ اگر احتجاجی سیاست کچھ برگ و بار لاسکتی تو اس دن کی سب سے بڑی خبر تو یہ تھی کہ پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر نے اس پولنگ اسٹیشن پر جہاں میاں نواز شریف ووٹ ڈالنے گئے تھے، وہاں رنگ بازی کرکے میلہ لوٹنے کی کوشش کی ، جیسا کہ وہ ماضی میں کرتی رہی ہیں۔ اس دفعہ تو وہ اکیلی بھی نہیں تھیں ان کے ساتھ درجن کے قریب ان کی خواتین بریگیڈ بھی تھی، لیکن ٹی وی کیمرہ اور صحافیوں کی نئی نسل کو شائد پتہ بھی نہیں تھا کہ ساجدہ میر کون ہے او ر اس کی جمہوریت اور جیالوں کے لئے کیا کیا خدمات رہی ہیں۔ اس لئے بیچاری پنجاب کی پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے تمام تر گلا پھاڑنے کے باوجود ، اپنی پارٹی کے براہِ راست اور بالواسطہ زیرِ ملکیت تین ٹی وی چینلز کے علاوہ کہیں پر بھی چند لمحات کی ’حیاتِ جاوداں ‘ نہ پا سکیں۔ ہماری نسل کو ساجدہ میر اور پی ایس ایف کے تاحیات صدر سہیل ملک کیسے بھول سکتے ہیں؟ جو پولیس سے مار کھانے کے بعد ہر دفعہ کپڑے اُتار کر اپنا فوٹو شوٹ کرواتے، اور پارٹی اخبار مساوات میں چھپوا کر اپنی جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کو دوام بخشا کرتے تھے۔
راقم نے ایک درجن سے زائد حلقے ایسے دیکھے جہاں پر بالٹی کے نشان پر پی ٹی آئی کا ناراض گروپ بھی بلے کے نشان کو نیچا دکھانے کے لئے انتخاب لڑ رہا تھا۔ لاہور کی قیادت اور ٹکٹوں کے فیصلے اسی گروپ کے ہاتھ رہے ، جس نے گزشتہ چھاونیوں کے انتخابات میں امیدواروں کی غلط نامزدگیاں کر کے لاہور میں سے اپنے ہارنے کی بنیاد رکھی تھی، جی ہاں وہی موصوف بعد میں خود بھی ضمنی انتخابات ہار گئے تھے۔
ان انتخابات میں جماعت اسلامی نے پنجاب میں اپنی سیاسی موت سے پہلے کی آخری ہچکی لی ہے اور اس کی مرکزی قیادت نے اپنے بچوں کو بلے اور شیر کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑوایا ۔ لیکن ووٹروں نے ان کو پھر بھی پہچان لیا اور ان کے ساتھ بھی تحریکِ انصاف والا سلوک کیا۔ ان سے زیادہ ہمت والی تو طاہر القادری کی عوامی تحریک نکلی۔ اس نے اپنے نام اور اپنے نشان سے انتخابات میں حصہ لیا۔ اور جماعت اسلامی جتنے یعنی دو ناظمین کو اپنے نام و نشان سے جتوا لیا۔ ان انتخابات نے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے بھی پنجاب سے خاتمے پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ کل جب ایک فیس بک فرینڈ نے بتایا کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال کر آیا ہے تو اس کی وال پر لوگوں نے اسے اس قدر لعن طعن کی کہ بے چارے کو آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کرتے ہی بنی ۔
برصغیر کی فلموں میں جب ہیروئن کو ذرا زیادہ خوبصورت دکھانے کے لئے اس پر کالے حبشیوں کے ہمراہ ’’جینگا لالا ہر ‘‘ والا ایک گانا فلما دیا جاتا ہے ، ظاہر ہے میک اپ کی مدد سے جب اس کو سفیدرنگ میں نہلا کران کالوں کے درمیان گھمایا پھرایا جاتا ہے تو وہ زیادہ واضح، خوبصورت اور نکھر کر سامنے آتی اور اپنے ناظرین کا دل لبھاتی ہے۔ نواز لیگ کی قیادت نے اسی اصول کے تحت ان انتخابات میں اپنے زیر اہتمام ایسی قیادت کا انتخاب کیا ہے کہ یہ ان میں سب سے زیادہ ایماندار، سچے اور قدآور راہنما نظر آئیں، دیکھیں یہ اس میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں؟
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...