... loading ...

خلیج گوانتانامو میں قائم امریکا کی بدنام زمانہ جیل کا آخری برطانوی مکین بھی بالآخر رہا ہو گیا ہے۔ تقریباً 14 سال تک بنا کسی جرم کے سزا کاٹنے کے بعد شاکر عامر جمعے کی دوپہر ایک بجے لندن پہنچے۔
48 سالہ سعودی شہری شاکر چار بچوں کے والد اور ان کے اہل خانہ لندن میں رہتے ہیں۔ ان پر قید کے پورے عرصے میں کبھی کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا حالانکہ امریکا نے انہیں القاعدہ کا رکن، یورپی نیٹ ورک کا حصہ بلکہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی تک قرار دیا تھا۔ انہیں 2001ء میں افغانستان میں ان افراد نے پکڑا تھا جو کسی بھی شخص کو پکڑ کر اسے طالبان اور القاعدہ کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے امریکا کے حوالے کردیتے تھے اور اپنی جیبیں گرم کرتے تھے۔
شاکر اسی روز گرفتار ہوئے جب ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی اور اس کے بعد سے آج تک وہ اپنے چھوٹے صاحبزادے کو نہیں دیکھ سکے۔ گرفتاری کے بعد انہیں پہلے بگرام ایئربیس پر رکھا گیا جہاں انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زبردستی اقبال جرم کروائے گئے۔ پھر انہیں فروری 2002ء میں گوانتانامو منتقل کردیا گیا۔
حکومت برطانیہ نے شاکر کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہوگی کیونکہ ان کی اہلیہ برطانوی ہیں۔ شاکر کے سسر سعید صدیق کہتےہیں کہ یہ رہائی ایک معجزہ ہے۔
شاکر عامر کہتے ہیں کہ وہ خیراتی کام کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ افغانستان میں موجود تھے۔ اپنی رہائی سے قبل ایک خط میں شاکر نے لکھا تھا کہ “میں ایسی پرانی گاڑی ہوں جو کئی سالوں سے گیراج سے نہیں نکلی۔” اپنے خط میں انہوں نے رہائی کے بعد کافی کا ایک کپ پینے کی خواہش ظاہر کی اور بتایا کہ “13 سالوں سے مجھے کچھ نہیں معلوم کہ حقیقی دنیا میں کیا ہوا۔”
برطانیہ آمد کے بعد اب حکام اور تفتیشی ماہرین ان سے ملاقات کریں گے اور توقع یہی ہے کہ گوانتانامو سے رہائی پانے والے گزشتہ قیدیوں کی طرح انہیں بھی رہا کردیا جائے گا۔
شاکر عامر کے وکلاء کا کہنا ہے کہ انہیں طبی و ذہنی معائنے کی ضرورت ہوگی اور خدشہ ہے کہ گوانتانامو سے رہا ہونے والے دوسرے قیدیوں کی طرح وہ بھی کسی نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
گوانتانامو کے بدنام زمانہ قید خانے میں اب بھی 112 افراد موجود ہیں۔ امریکی صدر براک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کو بند کردیں گے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...