... loading ...

بھارت کی مشہور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے گزشتہ دنوں ایک بنگالی اخبار آنند بازار میں دُرگا پوجا سے ٹھیک ایک دن پہلے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اُنہیں دادری واقعے اور بھارتی مصنفین پر حملے کے بعد ایمر جنسی کی یاد آرہی ہے۔ شرمیلا ٹیگور نے اپنے اس طویل مضمون میں بھارت کے حالیہ سماجی مسائل کو اُٹھایا ہے، اور عدم تحمل کے پروان چڑھتے ہوئے جذبات اور فرقہ وارانہ ماحول پر اپنی فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں اِسے ایک مدلل مضمون سمجھا جارہا ہے مگر اس مضمون کے جواب میں ششوتی سرکار ، سن مکھ اور دگج نامی تین بھارتیوں نے ایک مشترکہ خط لکھ کر خود شرمیلا ٹیگور پر زبردست سوال اُٹھا دیئے ہیں ۔
اس پر ٹوئیٹر میں ایک زبردست بحث کا دروازہ کھل گیا ہے۔ جس میں خود شرمیلا ٹیگور بھی حصہ لے رہی ہیں۔اگرچہ کچھ لوگ شرمیلا ٹیگور کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔ مگر بھارتی انتہا پسندوں نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور اُنہیں یاد دلا یا ہے کہ اُنہوں نے کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کرنے کے لیے اپنا نام اور مذہب دونوں تبدیل کر لیے تھے۔ شادی سے پہلے اسلام قبول کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگور نے اپنا نام بیگم عائشہ سلطانہ رکھ لیا تھا۔ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے اُنہیں ٹوئٹر پر یہ تک کہہ دیا ہے اب اُنہیں مع اہل وعیال گھر واپسی (یہ ہندوؤں کی طرف سے دیگر مذاہب اختیار کرنے والوں کو واپس ہندو بنانے کی مہم کا نام ہے) کرنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور کے شوہرمنصور علی خان، پٹودی ریاست کےایک نواب تھے۔ جو برطانوی راج کے خاتمے کے بعد بھارت میں شامل ہوگئی تھی۔ منصور علی خان کے والد افتخار علی خان کا انتقال عین منصور علی خان کی گیارہویں سالگرہ کے دن پولو کھیلتے ہوئے 1952ء میں ہوا تھا ۔ جس کے بعد منصور علی خان ریاست کے باقاعدہ نویں نواب کہلائے۔ تاوقتیکہ بھارتی آئین میں 26 ویں ترمیم کے ذریعے یہ تمام ٹائٹل 1971 میں منسوخ نہیں کر دیئے گئے۔ شرمیلا ٹیگور نے نواب منصور خان پٹودی سے 27 دسمبر 1967ء کو شادی تھی۔ ان کی تین اولادیں ہیں جن میں دو بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ ہیں۔ سیف علی خان ،سوہا علی خان اور صبا علی خان میں سیف اور سوہا بھارت کی فلمی صنعت سے آج بھی وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور کے شوہر نواب منصور علی خان پی سی بی کے چیئر مین شہر یار خان کے فرسٹ کزن ہیں۔
شرمیلا ٹیگور خاندانی طور پر ایک اہم پس منظر رکھنے کے باوجود ان دنوں ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے ۔ اور اُنہوں نے اپنے مضمون میں جس انتہا پسندی کی نشاندہی کی ہے اُسی کا شکار ہو گئی ہیں۔
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...