... loading ...

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے پاک بھارت دوطرفہ کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے ایک نیا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پہلے ہندوستانی حکومت سے بات چیت کرے۔تب ہی کرکٹ کی بحالی کی کوئی صورت نکل سکے گی۔ اس طرح اُنہوں نے واضح کر دیا ہے کہ دونوں ممالک میں کر کٹ کی بحالی کا اصل دارومدار مودی سرکار پر ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان اور نجم سیٹھی دونوں ممالک کی مجوزہ سیریز پربی سی سی آئی کے حکام سے بات چیت کیلئے گزشتہ ہفتے ہندوستان گئے تھے جہاں دونوں طرف کے کرکٹ حکام کی ملاقات سے قبل ہی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر پرہلہ بول دیا تھا جسے جواز بنا کر ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔ شہریار خان نے جرات سے کام لیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اب دو طرفہ کرکٹ کی بحالی کے لیے پہل بی سی سی آئی کو کرنا ہوگی ۔ تب نجم سیٹھی بھی مختلف ٹیلی ویژن انٹرویوز میں یہ یقین دلاتے رہے کہ ابھی امید ختم نہیں ہوئی اور جلد بھارت اس حوالے سے کوئی قدم اُٹھا ئے گا۔ مگر اس کے بالکل برعکس بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ موجودہ ماحول اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے سازگار نہیں۔ اس لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے پاکستانی حکومت پہلے ہندوستانی حکومت سے بات چیت کرے۔ یوں پی سی بی کی رسوائی کے بعد اب پاکستانی حکومت کو ایک اور شرمناک ماحول میں دھکیلنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
انوراگ ٹھاکر کا یہ بیان پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر بھارت نے دسمبر ، جنوری میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو بگ تھری معاہدے سے بغاوت ہو سکتی ہے۔بھارتی کرکٹ حکام نے شہر یار خان کے بیان کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو یہ مشورہ دے دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت سے بات چیت کرے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے اس امر کی بھی پروا نہیں کی جارہی کہ پاکستان بگ تھر ی کی حمایت کا فیصلہ واپس لے سکتا ہے۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...