... loading ...
برطانیہ کی قدامت پسند حکومت اسمارٹ فون اور کمپیوٹرز کے ذریعے عوام کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے جاسوس اداروں کو کھلی اجازت دے رہی ہے۔ اگلے ماہ پارلیمان میں ایک ایسا قانون پیش کیا جا رہا ہے جو انٹیلی جنس اداروں کو قانونی بنیاد فراہم کرے گا کہ وہ برطانیہ بھر میں کمپیوٹرائزڈ نظاموں میں داخل ہو سکیں۔ اس قانون کا نام ڈیٹا رٹینشن اینڈ انوسٹی گیٹری پاورز ایکٹ (DRIPA) ہے۔
اس سے کیا ہوگا؟ تو جان رکھیں کہ اگر آپ اسمارٹ فون رکھتے ہیں، آن لائن خریداری کرتے ہیں، سوشل نیٹ ورکس استعمال کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کا ڈیٹا برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشنز ہیڈ کوارٹرز (GCHQ) کے نگرانی پروگرام سے ہوتا ہوا گزرے گا، خاص طور پر اگر آپ غیر ملکی ہوں تو۔
برطانوی اخبار ‘انڈیپنڈنٹ’ کے مطابق جاسوسی ادارے آپ کے فون پر قبضہ جمانے اور اپنی مرضی کا سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوجائیں گے تاکہ کسی بھی وقت آپ کے ڈیٹا کو جانچ سکیں۔ نئے بل کی منظوری کی صورت میں وزارت داخلہ مواصلاتی اداروں کو حکم دے گی کہ وہ برطانیہ میں موجود ہر شخص کی ای میل، کال، پیغامات اور ویب سرگرمیاں 12 ماہ تک اپنے پاس محفوظ رکھے۔ ایسے ہی اختیارات دیگر ڈیٹابیس جیسا کہ طبی، سفری اور مالیاتی ریکارڈز وغیرہ کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں وہ رابطہ کاری بھی شامل ہے جسے خفیہ سمجھا جاتا ہے جیسا کہ ڈآکٹر، وکلاء، صحافیوں اور اراکین پارلیمان کے باہمی رابطے۔
آئندہ بل کم از کم ان کے لیے تو حیران کن نہیں ہے جو عرصے سے برطانیہ میں حکومت کی نگرانی کے مختلف طریقوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں، جن پر سے امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈین نے پردہ اٹھایا تھا۔
پرائیویسی انٹرنیشنل نامی ادارہ برطانیہ کے خفیہ اداروں کو عدالت میں گھسیٹ چکا ہے جس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایرک کنگ کہتے ہیں کہ “خفیہ طور پر اداروں کو حکم دینا کہ وہ اپنا ریکارڈ بڑی تعداد میں حکومت کے حوالے کریں، تاکہ وہ جس کی چاہیں جاسوسی کریں اور اس کام کی کوئی آزادانہ نگرانی بھی نہ ہو تو یہ بہت بڑا قانونی سقم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “لاکھوں بلکہ کروڑوں ایسے افراد کے ڈیٹا کو بڑے پیمانے پر جمع کرنا صریحاً غلط ہے، جن کا نہ دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی جرم میں شک کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ حکومت اقرار بھی کرتی ہے کہ ان میں سے بیشتر معلومات سرے سے کوئی انٹیلی جنس اہمیت ہی نہیں رکھتی، لیکن اس کے باوجود یہ قبیح فعل جاری ہے۔”
امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار اور حکومتوں کی جانب سے عوام کی جاسوسی کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے ایڈورڈ سنوڈین سے جب پوچھا گیا تھا کہ وہ ان افراد کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اور حکومت کی جانب سے نگرانی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، تو انہوں نے کہا تھا کہ “یہ معاملہ کسی سے چھپنے چھپانے والا نہیں ہے، بلکہ یہ اس آزادی کی خلاف ورزی ہے جو آپ کا حق ہے۔ آپ جسے چاہیں دوست بنائیں، اس بارے میں سوچے بغیر کہ حکومت کے نامہ سیاہ میں آپ کے نجی ریکارڈ پر اس شخص کے ساتھ دوستی کیسی لگے گی؟ یہ فطری ہے، بالکل اسی طرح جس طرح ہمیں غسل خانے میں داخل ہونے کے بعد دروازہ بند کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس وڈیو کیمرے لگائے اور ہمیں غسل خانے میں نہاتے ہوئے دیکھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے سام سنگ ٹی وی کے حوالے سے پریشان ہیں، جو اپنے اردگرد ہونے والی تمام سرگرمیوں کو ریکارڈ کرسکتا ہے اور اسے کسی اور کے پاس بھی پہنچا سکتا ہے۔ بس آگے یہی ہونے جا رہا ہے، اب ہم ٹی وی نہیں دیکھ رہے، بلکہ ٹی وی ہمیں دیکھ رہا ہے۔”
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب ایڈورڈ سنوڈین سے سوال کیا گیا کہ انہوں جو کچھ کیا ہے، کیا اس پر شرمندگی ہے؟ انہوں نے جواب دیا “جی ہاں، لیکن صرف اتنی کہ یہ سب میں نے پہلے کیوں نہیں کیا۔ اگر یہ معاملات جلدی سامنے لاتا تو ہوسکتا ہے ہمیں اپنی آن لائن زندگی میں زیادہ آزادی میسر ہوتی۔” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ایسے نگرانی پروگراموں کی اصلاح کرنے میں درپیش سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وسیع سرمایہ کاری اور عوام کی اطلاع میں لائے بغیر ایک مرتبہ کام کے آغاز کے بعد توپھر اسے تبدیل کرنا بڑا مشکل ہوتاہے۔”
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...