... loading ...

لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیے جانے کی خبریں بالاخر درست ثابت ہوئیں ۔ اور حکومت نے اُنہیں قومی سلامتی کا مشیر (این ایس اے) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اطلاع نامے کے مطابق ناصر خان جنجوعہ کو وزیر مملکت کی حیثیت میں فوری طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہاں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز تعینات تھے۔ حیرت انگیز طور پر مملکت کے یہ دونوں اہم ترین مناصب کے لیے الگ الگ شخصیات درکار ہوتی ہیں مگر وزیراعظم نوازشریف نے اس بات کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے ایک طویل عرصے تک یہ دونوں مناصب ایک ایسے شخص کے سپر د رکھے جو چھیاسی برس کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔ چنانچہ ایک طویل عرصے سے قومی سلامتی کے مشیر کی تعیناتی حکومت اور عسکری حلقوں کے درمیان ایک موضوع بنی ہوئی تھی۔ بھار ت میں انٹیلی جنس سے وابستہ اجیت دوول اس منصب پر فائز ہے اور وہ اپنی تعیناتی کے پہلے دن سے ہی پاکستان کے خلاف جارحیت اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے مقابلے میں کارکردگی بالکل صفر تھی۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی ڈھائی سالہ حکومت میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس صرف چار بار ہوئے ہیں اور آخری اجلاس ایک سال قبل ہوا تھا۔
چنانچہ فوج کے دو بڑے مناصب کی اعلیٰ شخصیات کی طرف سے اس منصب کو فعال بنانے پر مسلسل اصرا رکیا جارہا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا انتخاب اسی تگ ودو کا نتیجہ ہے ۔
ناصر خان جنجوعہ ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔ انہوں نے رواں ماہ 3 اکتوبر کو سدرن کمانڈ کا چارج میجر جنرل عامرریاض کے حوالے کیا تھا۔ اور تب سے ہی یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اُنہیں قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کا سبب یہ بتایاجا رہا تھا کہ جنرل جنجوعہ نے 2013 میں کوئٹہ میں بطور کور کمانڈر تعینات ہونے کے بعد بلوچستان میں امن کا قیام ممکن بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور بیرونی مداخلت کاراستہ بھی کم کیا ہے۔ جس سے عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ چناچہ بھارت میں اجیت دوول کی سرگرمیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ کی قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر تقرری کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔
تاہم تجزیہ کاراس نکتے کو بھی یہاں اسی بحث کے تناظر میں بیان کر رہے ہیں کہ ایک حال میں ہی ریٹائرہونے والے فوجی کو مشیر مقرر کرنا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سول انتظامیہ کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...