... loading ...

امریکی صدر اوباما کی جانب سےافغانستان کے لیے اپنا منصوبہ تبدیل کیے جانے کے بعد طالبان نے بھی اپنے موقف کا اظہار کردیا ہے۔
طالبان نے اپنے تازہ موقف میں اپنی پرانی حکمت عملی کو نئے الفاظ میں دُہراتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان بامعنی مذکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس سے پہلے مکمل افہام وتفہیم کے ساتھ ایک اسلامی حکومت کا قیام اور افغانستان سے قابض افواج کی واپسی یقینی بنائی جائے۔
امریکی صدر کی طرف سے اپنی فوج کے افغانستان سے انخلا کے منصوبے کے بعد سامنے آنے والے اس بیان کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز (15 اکتوبر) کو اپنے نئے منصوبے میں فوجیوں کی امریکا مکمل واپسی کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے اب 2017ء تک 5500امریکی فوجیوں کو افغانستان میں رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر طالبان نے کسی بھی قسم کے سنجیدہ مذاکرات کے لیے اپنی جن دو شرائط کا اعلان کیا ہے ۔ وہ اس تاثر کی نفی کرتے ہیں جو اس بیان سے پیدا کیا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے تازہ بیان میں مذکرات کی بحالی کی کوئی خواہش ظاہر کی ہے۔ طالبان کا موقف یہ ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے امریکا اپنی افواج کی واپسی کو یقینی بنایے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوباما کا نیا منصوبہ طالبان نے مسترد کر دیا ہے۔
طالبان کی دوسری شرط پر غور کیا جائے تو وہ بھی گہرے مضمرات کی حامل ہے۔ طالبان کے موقف کے مطابق سنجیدہ مذاکرات کے لیے مکمل اتفاق رائے کے ساتھ اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس طرح طالبان نے بنیادی طور پر اُس افغان حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی اُسے مذاکرات کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔ طالبان نے اپنی اس شرط میں عملا ً اشرف غنی کی حکومت کو نمائندہ حکومت تسلیم کرنے سے انکا ر کیا ہے۔ اور ایک نئی حکومت کی واضح یقین دہا نی مانگی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اشرف غنی اس صورت میں کس طرح طالبان کے ساتھ مذاکرات کر پائیں گے؟ یہ ساری بحث ایک ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے جب پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں اُن سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے امریکی صدر بات چیت کرنے والے ہیں، جس کا واضح اظہار امریکی صدر نے خود گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنے نئے افغان منصوبے کا اعلان کرتے وقت کیا ہے۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...