... loading ...

شام اور دیگر ممالک سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے یورپ اس وقت مکمل طور پر سرگرم ہوگیا ہے اور ترکی کو تین ارب یوروز کی بھاری امداد کے ساتھ ساتھ ترک باشندوں کے لیے یورپ کے آسان ویزے اور یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات کو دوبارہ تیز کرنے جیسی پرکشش پیشکشیں کررہا ہے۔ صرف اس لیے تاکہ مہاجرین کی کثرت سے آمد کو روکنے میں ترکی اس کی مدد کرے۔
برسلز میں یورپی رہنماؤں نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ “ایکشن پلان” پر راضی ہیں، جس کے مطابق یورپی یونین ترکی میں موجود 20 لاکھ شامی مہاجرین کے حالات بہتر بنانے اور وہیں پر قیام کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تعاون کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے ترکی سے مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے سرحدی کنٹرول میں تعاون پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
اس وقت ترکی میں 20 لاکھ شامی مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے اور خانہ جنگی سے پریشان حال یہ افراد دنیا بھر میں پھیلنے کے لیے ترکی کو مرکز بنائے ہوئے ہیں۔ ان میں شامی کے علاوہ عراقی، افغان اور دیگر پناہ گزین بھی شامل ہیں جن کی آخری منزل یورپ ہے۔بڑی تعداد بحیرۂ روم میں کشتیوں کے ذریعے خطرناک سفر کرکے یورپ پہنچ بھی گئی ہے۔
گو کہ اس مجوزہ منصوبے کے لیے یورپی یونین نے کوئی واضح اعداد و شمار پیش نہیں کیے لیکن جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے 3 ارب یوروز کی بات کی ہے۔
مذکورہ اجلاس کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ترک رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا ایک ہی تدف تھا: ترکی کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کے سلسلے کو روکنا۔ ایکشن پلان اس سمت میں بڑا قدم ہے اور ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
28 قومی یونین کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں ترکوں کے لیے یورپی یونین میں ویزے کی شرائط کا خاتمہ بھی شامل تھا۔ گو کہ یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں ہوگا۔ 8 کروڑ ترکوں کو یورپ تک ویزے سے آزاد رسائی دینے میں یورپ بہت محتاط ہوگا اور زیادہ سے زیادہ اگر کوئی آزادی دی بھی گئی تو ابتدائی طور پر کاروباری مسافروں اور طلبا کے لیے ہوگی۔
اب اتوار کو انجیلا مرکل ترک صدر سے ملاقات کے لیے استنبول آ رہی ہیں اور صاف محسوس ہو رہا ہے کہ اس بحران میں ترکی کے تعاون کے بغیر یورپ کی کوششیں ادھوری رہیں گی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...