... loading ...

روس کے ایک اہم سیاست دان نے شام کے تنازع پر امریکا-روس کی باہمی کشمکش میں نیا ہنگامہ کردیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ امریکا نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) پر حملے نہیں کررہا۔ پارلیمنٹ میں داخلی امور کی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پشکوف نے ٹوئٹر پر چند ایسے پیغامات پیش کیے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ “امریکا ہم پر الزام لگا رہا ہے کہ ہم اُن کے تربیت یافتہ باغی عناصر پر حملے کررہے ہیں لیکن ہم سوال کرتے ہیں کہ امریکا کی قیادت میں اتحادیوں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کی جو اداکاری کی ہے، اس کے نتائج کہاں ہیں؟”
معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز کے میکس بوٹ بھی کہتے ہیں کہ امریکا کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری بنیادی طور پر دھوکا ہے۔ “شام اور عراق میں اوباما کی حکمت عملی کام نہیں کررہی، کوینکہ داعش کے خلاف امریکی بمباری بہت محدود ہے۔” سی ایف آر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکا نے مہم کے آغاز سے اب تک اوسطاً روزانہ 43 بم پھینکے ہیں۔
1991ء میں پنٹاگون نے عراق پر روزانہ 6163 اور 2003ء میں 1039 بم پھینکے تھے۔ یہاں تک کہ 1995ء میں سربیا جیسے ملک کے خلاف کارروائی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 60 بم پھینکے گئے تھے، جو امریکا کے لیے کبھی براہ راست خطرہ نہیں رہا۔
رواں ہفتے کے اوائل میں لبنان کے وزیراعظم تمام سلام بھی کہہ چکے ہیں کہ داعش کے خلاف جنگ میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ “ایسا لگتا ہے کہ مقصد داعش کو ختم کرنا نہیں بلکہ مغربی ممالک کی خطے میں موجودگی اور یہاں صورتحال کو مزید خراب کرنا ہے۔”
کینیڈا کے مشہور ماہر اقتصادیات اور مصنف مائیکل چوسوڈوسکی کہتے ہیں کہ “ابتدائی ہی سے داعش کے خلاف فضائی حملے نہیں کیے گئے اور شواہد تصدیق کرتے ہیں کہ اصل ہدف داعش نہیں بلکہ اس کے بالکل برخلاف عراق و شام کا اقتصادی بنیادی ڈھانچہ ہے۔” 1991ء میں عراق کے خلاف پہلی جنگ میں بھی یہی نظریہ کارفرما تھا جس کے بارے میں برسلز ٹریبونلز کے سعود العزاوی کہتے ہیں کہ بمباری کا بڑا ہدف کویت اور عراق کو آزاد کرانا نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی تھا۔ نیٹو اور امریکا نے لیبیا میں بھی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ خاص طور پر ملک میں پانی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر واٹر سپلائی کو کمزور کیا گیا۔ لیبیا میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور اوباما کے اتحادیوں کی جانب سے معمر قذافی کے قتل نے داعش کو موقع دیا کہ وہ لیبیا میں غالب آ جائے اور نتیجہ 8 لاکھ مسلمانوں کی لیبیا سے یورپ ہجرت کی صورت میں نکلا ہے۔
نیٹو اور امریکا نے یوگوسلاویہ میں بھی یہی کیا تھا۔ ان کے طیاروں کی بمباری سے نہ ہی اسکول بچے نہ ہسپتال، کھیت، پل، سڑکیں، پانی کی لائنیں، رابطے کی تنصیبات، کارخانے، صنعتیں اور آج کے جدیدمعاشرے کو چلانے کے لیے ضروری تمام بنیادی چیزیں ان کے بموں کی زد میں آئیں۔
یوگوسلاویہ کے عوام کے خلاف امریکا/نیٹو کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے آزاد کمیشن کی سماعت کے مطابق نیٹو اور امریکا نے یوگوسلاویہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا تھا، اسکولوں، ہسپتالوں، کھیتوں، پلوں، سڑکوں، پانی کی لائنوں، رابطے کی تنصیبات، کارخانوں، صنعتوں اور آج کے جدید معاشرے کو چلانے کے لیے تمام بنیادی چیزوں کو کو نشانہ بنایا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...