... loading ...

شامی مہاجرین کشتیوں کے ذریعے یونان کے جزیروں پر آ رہے ہیں
ترکی اور یورپی یونین کے درمیان شامی مہاجرین کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا ایک منصوبہ طے پا گیا ہے جس کے تحت مہاجرین کی یورپ آمد کو آسان بنانے میں مدد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ترک حکومت اور یورپی کمیشن کے نمائندگان نے گزشتہ ہفتے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کی منظوری ترک صدر رجب طیب اردغان اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت ترکی یورپی یونین کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے یونان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ یونان اور ترکی کے ساحلی محافظ (کوسٹ گارڈز) بحیرۂ ایجین کی نگرانی کریں گے۔ پکڑے جانے والے کسی بھی مہاجر کو واپس ترکی بھیج دیا جائے گا جہاں 20 لاکھ افراد کے لیے چھ نئے کیمپوں کی تعمیر کی جائے گا جس کے لیے یورپی یونین بھی امداد دے گا۔
دریں اثناء یورپی یونین کی رکن ریاستیں 5 لاکھ مہاجرین کی وصولی پر رضامندی ظاہر کریں گی تاکہ انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھنے کے بجائے ایسے افراد کی بذریعہ سمندر محفوظ آمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ جرمن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اکتوبر کے وسط میں ہونے والے یورپی رہنماؤں کے اجلاس میں پیش ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال 5 لاکھ سے زیادہ افراد یورپ کے ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں اور اب یورپی یونین ترکی پر دباؤ ڈال کر مہاجرین کے اس بہاؤ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ یورپی رہنماؤں نے گزشتہ ہفتہ ایک ہنگامی اجلاس میں ترکی اور ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کے لیے اضافی امداد پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن ساتھ ہی اس کا کہنا ہے کہ ترکی کو مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس وقت صرف ترکی شامی مہاجرین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...