... loading ...
ایم کیوایم کے قائد کی منی لانڈرنگ کیس میں آج ضمانت ختم ہو رہی ہے۔ اس لیے آج کسی وقت ایم کیو ایم کے قائد کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں کیس کی سماعت لندن کی عدالت میں ہوگی۔
ایم کیوا یم کے قائد نے 26 اگست کو عدالت میں پیشی کے لئے مزید وقت مانگا تھا اسکاٹ لینڈ یارڈ نےڈاکٹر عمران فاروق قتل کی تفتیش میں 5 دسمبر 2013ء کو ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار ا تھا جہاں سے اُنہوں نے لاکھوں پاؤنڈز برآمد کئے تھے ۔ ایم کیو ایم کے قائد اس رقم کے قانونی ہونے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تسلی نہیں کراسکے تھے۔ جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعد ازاں مغربی لندن میں واقع دو گھروں پر مزید چھاپے مار کر دو افراد حراست میں لیے گیے تھے۔ پھر یہ دائرہ مزید بڑھتا ہی چلا گیا تھا۔ یہاں تک کہ تحقیقات میں پیشرفت کے بعد ایم کیوا یم کے قائد 3جون 2014 کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیے گیے تھے۔اور 7 جون کو اُنہیں جولائی 2014ء تک ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔بعدا زاں اُنہیں 14 اپریل 2015ء تک ضمانت میں توسیع مل گئی تھی۔ایم کیوا یم کے قائد 14 اپریل کو ضمانت ختم ہونے پر خود ہی سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گیے تھے۔اور ایک بار پھر ضمانت میں توسیع پانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس ضمن میں آخری بار اُنہوں نے 26 اگست کو عدالت میں مزید پیشی کے لیے وقت مانگا تھا۔ جو آج ختم ہور ہا ہے۔ اس وقت پورے ملک کی نگاہیں لندن میں ہونے والی منی لانڈرنگ کی تحقیقات پر مرکوز ہے جس میں ہونے والی کوئی بھی پیش رفت پاکستان بالخصوص کراچی کے سیاسی حالات پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...