... loading ...

شاعرِمشرق اور مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے صاحبزادے کے صاحبزادے منصف (ر) جاوید اقبال 3اکتوبر کو ہفتے کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاوید اقبال علامہ اقبال کی دوسری بیوی سردار بیگم کے ہاں 5 اکتوبر 1924ء کو پیدا ہوئے۔ وہ جب گیارہ برس کے تھے تو اُن کی والدہ اور جب چودہ برس کے تھے تو اُن کے والد علامہ اقبال کا انتقال ہوگیا۔
اُنہوں نے 1944ءمیں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور1956ء میں لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔اُنہوں نے انگریزی اور فلسفے میں 1948 میں ماسٹر کیا۔ پھر یونیورسٹی آف کیمبرج سے 1954ء میں فلسفے میں پی ایچ ڈی کیا۔جاوید اقبال 1956 میں لنکزان سے بیرسٹر ایٹ لاء ہوئے۔ وہ 8 مارچ 1982ء سے 5 اکتوبر 1986ء تک لاہور ہائی کورٹ کے منصف اعلیٰ رہے۔
جاوید اقبال نے نظریہ پاکستان اور علامہ اقبال پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ علامہ اقبال نے دانتے کی ڈیوائن کامیڈی کے جواب میں جاوید نامہ تحریر کی جس سے یہ مغالطہ ہوا کہ کتاب کا نام دراصل جاوید اقبال کے نام پر رکھا گیا۔ مگر اس میں جاوید علامہ اقبال کی زندگی کے زندہ جاوید تصور سے عبار ت ہے تاہم اس کتاب کا آخری حصہ جاوید اقبال سے علامتی طور پر منسوب تھا جس کا عنوان خطاب نہ جاوید (سخن بہ نژادِ نو) ہے۔
جاوید اقبال نے متعدد کتابیں تحریر کیں۔ اُنہوں نے علامہ اقبال پر جو کام کیا ہے اُن میں 1961ء میں ” Stray Reflections: A Note-Book of Iqbal” پھر 1968ء میں “مئے لالہ فام” لکھی۔ جاوید اقبال نے علامہ اقبال کی زندگی پر اب تک کی سب سے مستند اور مفصل کتاب “زندہ رود” 1984ء میں تحریر کی۔ جاوید اقبال نے علامہ اقبال کی فکری تعبیر پر ایک کتاب “افکارِ اقبال” 1994ء میں تحریر کی۔ان کی ایک کتاب “خطباتِ اقبال، تفہیم و تسہیل” بھی شائع ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے دیگر موضوعات پر بھی خاصا اہم کام کیا ہے۔ اُنہوں نے نظریہ پاکستان کے حوالے سے ایک اہم کتاب 1959ء میں Ideology of Pakistan”” تحریر کی۔اُنہوں نے “Legacy of Quaid-e-Azam” کے نام سے ایک کتاب 1968 ء میں لکھی۔ان کی دیگر تصانیف کے علاوہ خود اُن کی اپنی سوانح بھی “اپنا گریباں چاک” کے عنوان سے علمی حلقوں میں خاصی مقبول ہوئی۔
جاوید اقبال پر کلام اقبال کی شرح میں کچھ اعتراضات بھی وارد ہوئے جس کی وضاحتیں خود جاوید اقبال نے اپنی سوانح میں کردی تھیں۔ جاوید اقبال نے ریڈیو کے لیے ڈرامے اور کچھ افسانے بھی لکھے۔ اُن کی اس نوع کی تحریریں بھی ایک مستقل کتاب جہانِ جاوید میں جمع ہو چکی ہیں۔ جاوید اقبال اپنے ایام جوانی میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ خود اُن کے ہی تحریر کردہ ایک ڈرامے “سلطان مراد اور معمار” میں اُنہوں نے اداکاری بھی کی۔ مگر اُن کا یہ ڈراما ایوب خان کے زمانے میں پابندی کاشکار ہوا۔ فرزندِ اقبال، منصف جاوید اقبال نے اکیانوے برس کی ایک بھرپور زندگی گزاری۔ وہ اپنی زندگی کے آخری مہینوں تک بھی نہایت فعال اور لاہور کی سماجی زندگی میں شریک رہے۔ تین ماہ قبل ایک جراحت (آپریشن) کے ذریعے اُن کی بڑی آنت سے رسوئی نکالی اور ایک تھیلی لگادی گئی تھی۔جسے اب ایک دوسرے آپریشن کے بعد جوڑا جانا تھا۔ اُن کی تمام طبی رودادیں درست ہونے کے باوجود وہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ بلاشبہ وہی تاریخ کا ایک زندہ چہرہ تھے۔ جو آج کہیں چُھپ گئے۔

ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...