... loading ...

برطانوی صحافی اور بے نظیر بھٹو کے قریبی دوست مارک سیگل نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب کے سامنے بآلاخر اپنا بیان یکم اکتوبر بروز جمعرات رات ساڑھے سات بجے محفوظ کرادیا۔ جس میں مارک سیگل کا کہنا تھا کہ میں 1984 سے بے نظیر بھٹو کو جانتا ہوں۔ پرویز مشرف کی جانب سے 25 ستمبر 2007ء کو اُن کے پاکستان آنے سے 3 ہفتے قبل ایک دھمکی آمیز کال کی گئی تھی۔ بے نظیر بھٹو نے یہ کال امریکی سینیٹر ٹام لینٹوس کے دفتر میں لی تھی۔ بے نظیر کو پرویز مشرف نے اُن کی موجودگی میں یہ کال کی۔ فون کی اسکرین پر مشرف لکھا ہوا آیا جو بے نظیر بھٹو نے مجھے دکھایا۔ فون پر مشرف نے کہا کہ اُن کی (بے نظیر)جان کو خطرہ ہے اور اگر انہوں نے پاکستان آکر سیاسی سرگرمیاں شروع کیں تو وہ خود ذمہ دار ہوں گی۔ جبکہ پرویز مشرف نے دھمکی بھی دی کہ آپ کی سلامتی کا انحصار آپ کے اور میرے تعلقات پر ہیں۔ مشرف کی طرف سے وطن واپسی پر سنگین دھمکیوں کے بعد بے نظیر بھٹو کچھ پریشان تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر 2007 ءکو بے نظیر امریکا سے دبئی چلی گئیں، دبئی میں بھی میری بے نظیر سے ملاقات ہوئی۔ اُنہوں نے مشرف کو خط اور سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرنے کا بتایا۔ بے نظیر نے مشرف کو اپنے خط میں لکھا کہ میں 18 اکتوبرکو ہر صورت وطن واپس آرہی ہوں۔ پھر بے نظیرکی واپسی پر کراچی میں ان کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا۔
امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ بے نظیر سے فون پر آخری رابطہ 23 ستمبر 2007 ءکومیری سالگرہ پر ہوا۔ جبکہ 26 اکتوبر کو بے نظیر نے مجھے ای میل کی جس میں کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار پرویز مشرف ہوں گے۔ بے نظیر نے بتایا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، اگرمجھے کچھ ہوتو یہ میل منظر عام پر لے آنا۔ میں نے بے نظیر کی ای میل نمائندہ سی این این وولف والٹرز کو بھیج دی۔ بیان ریکارڈ کرانے کے دوران مارک سیگل آبدیدہ ہوگئے جس کے بعد کچھ دیر کے لئے سماعت روک دی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد مارک سیگل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی صحافی وولف سے میں نے یہ کہا کہ بے نظیر بھٹو کی ای میل امانت ہے، بے نظیر کو کچھ ہوا تو آپ اِسے منظر پر لاسکتے ہیں اور27 دسمبر کو جب بے نظیربھٹو خودکش دھماکے میں جاں بحق ہوئیں تو وولف کا فون آیا جس پر میں نے وولف کو بے نظیر کی خواہش کے مطابق میل میل منظر عام پر لانے کی اجازت دی۔
مقدمے کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل مارک سیگل پر جرح کریں گے۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل میں مارک سیگل کے بیان کو خصوصی اہمیت دی جارہی تھی مگر وہ اس سے مسلسل گریز کررہے تھے۔ تاہم 27 دسمبر 2007 کے بعد اب کم وبیش آٹھ سال بعدمارک سیگل نے اپنا بیان محفوظ کرادیا ہے۔ جس میں اُنہوں نے کم وبیش وہی باتیں کی ہیں جو اُن کے حوالے سر زیر گردش رہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...