... loading ...

تاریخ میں پہلی بار فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ میں بلند کردیا گیا ہے۔ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سفارت کاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
صدر محمود عباس نے اس تاریخی موقع کو فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے نام کیا اور ساتھ ہی ان افراد کو بھی یاد کیا جو اس پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے اپنی جانیں لڑا رہے ہیں۔ مغربی کنارے کے شہر رملہ کے یاسر عرفات چوک پر اس تقریب کو ایک بڑی اسکرین پر براہ راست پیش بھی کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں فلسطینی موجود تھے۔
امید کا لمحہ قرار دیتے ہوئے محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کی آزادی کو تسلیم کرے اور فلسطین-اسرائیل تنازع کو پرامن انداز میں حل کرے۔
آزادئ فلسطین کونسل (پی ایل او) کی مرکزی کونسل کے رکن مصطفیٰ برغوتی نے اسے ایک اہم علامتی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ ان فلسطینیوں کو زبردست خراج تحسین ، ہے جو اس پرچم کو سربلند رکھنے کی پاداش میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ البتہ انکا کہنا تھا کہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائےجائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات فوری طور پر ختم کرے کیونکہ اسرائیل امن عمل کی آڑ میں مقبوضہ علاقوں میں اپنی آبادیاں بڑھا رہا ہے اور یوں فلسطینی ریاست کے تصور کو ہی نقصان پہنچا رہا ہے۔
بائیں بازوں کی جماعت پاپولر فرنٹ برائے آزادئ فلسطین اور حماس نے بھی اس قدم کو سراہا ہے، البتہ حماس کا کہنا ہے صرف اتنا کرنا کافی نہیں ہے۔ “مغربی کنارے کی فلسطینی قیادت محض علامتی اقدامات پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان اتحاد سے ہی فلسطینی اسرائيلی قبضے کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ایک آزاد ریاست کے خواب کو تعبیر دے سکتے ہیں۔”
دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی پرچم نصب کرنے کو “اقوام متحدہ کو ہائی جیک کرنے کی بھونڈی کوشش” قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 ستمبر کو واضح اکثریت کے ساتھ فلسطینی پرچم لگانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ 119 اراکین نے پرچم لگانے کے حق میں جبکہ امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا سمیت 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 45 نے اپنی رائے استعمال نہیں کی۔ 2012ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو “غیر رکن مبصر ریاست” کا درجہ دیا تھا، جو ویٹیکن کو بھی حاصل ہے۔ ایک سال قبل مکمل رکنیت کی کوشش البتہ ناکام ہوئی تھی۔
حالیہ چند ہفتوں میں فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں حالات خراب ہو رہے ہیں اور تقریباً روزانہ ہی کی بنیاد پر مسجد الاقصیٰ کے قریب فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی افواج کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...