... loading ...

پنجاب کے علاقے سرگودھا سے یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ نشہ میں دھُت دو سب انسپکٹروں اور ایک کانسٹیبل نے ایک ایسی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جو سات سال سے انکی ’’ پیٹی بند بہن ‘‘ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔ مذکورہ خاتون بیوہ اور چھ بچوں کی ماں ہے ۔
ایک نجی چینل کے دفتر میں انصاف کے لیے دہائی دینے والی اس خاتوں کا کہنا تھا کہ ’’ عید سے دو روز قبل تھانہ اربن ایریا پولیس نے مجھے ریڈ کے لیے بُلایا۔ میں دیگر پولیس افسران جن میں سب انسپکٹر راجہ ممتاز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض گوندل اور کانسٹیبل رب نواز شامل تھے ، کے ہمراہ ریڈ کے لیے گوجرانوالہ چلی گئی۔ واپسی پر سب انسپکٹر راجہ ممتاز جو کہ دوسری گاڑی میں سوار تھا، راستہ سے غائب ہو گیا۔ جبکہ فیاض گوندل اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجھے دوسری گاڑی میں بٹھا کر نیوسیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لے گیا۔ اور مجھے کہا کہ کچھ دیر بعد آپ کو تھانے چھوڑ آؤں گا۔ اسی دوران اس کے دو ساتھی بھی پہنچ گئے جنہوں نے فیاض گوندل کے ہمراہ بیٹھ کر شراب پینا شروع کر دی۔ نشہ میں دھت ہو کر انہوں نے میرے ساتھ زیادتی شروع کر دی۔ میرے شور مچانے اور مزاحمت کرنے کے باوجود وہ باز نہ آئے ۔ اور انہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ سے متعلق پہلے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا بعد میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کو اطلاع دی، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ لیکن میری درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بعدازاں میں نے عدالت سے رجوع کر کے سرکاری ہسپتال مولابخش سے میڈیکل رپورٹ حاصل کی۔
ابتدائی رپورٹ میں زیادتی اور تشدد ثابت ہو گیا۔ لیکن اس کے باوجود پولیس والے اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔ گزشتہ روز پولیس والوں نے اُ س سے اور اُس کے بیٹے سے زبردستی اسٹامپ پیپرز پر انگوٹھے لگوائے اور دھمکی دی کہ اگر اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو تمہاراا ور تمہارے بچوں کا جینا دوبھر کر دیا جائے گا۔ میڈیا سے رجوع کرنے کے بعد ڈی پی او سرگودھا نے معاملے کا نوٹس لیا اور کارروائی کی یقین دہانی کر وائی۔ زیادتی کا شکار ہونے والی پولیس رضاکارہ ( ی) نے ملزموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...