... loading ...

طالبان نے افغان شہر قندوز پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ قندوز کادارالحکومت قندوز شمالی افغانستان کا ایک انتہائی اہم شہر سمجھاجاتا ہے۔ یہ علاقہ تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتاہے۔صرف قندوز شہر کی آبادی تین لاکھ چار ہزار چھ سو ہے۔ جو افغانستان کا کابل، قندھار، ہرات اور مزار شریف کے بعد بلحاظِ آبادی پانچواں بڑا شہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان اورافغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جھڑپ کے بعد طالبان نے شہر پر قبضہ کرلیا جب کہ جھڑپوں میں درجنوں افراد کے ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ افغان طالبان نے شمالی شہرقندوز پر تین اور بعض اطلاعات کے مطابق مختلف اطراف سے متعدد مقامات پر بیک وقت حملہ کر کے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔ جس کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ شہری علاقہ چھوڑ کرفرارہونے لگے۔ طالبان نے شہر کے مرکزی حصے میں موجود تقریباً تمام سرکای عمارتوں پر سفید پرچم لہرادیے۔ جیل پر قبضہ کرکے سینکڑوں قیدی چھڑا لئے۔ یہاں تک کہ گورنر ہاؤس سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ایک مرکزی چوک پر اپنا پرچم لہراکر نعرے لگایے۔ شہر میں موجود ایک افغان صحافی نے رات گیے وجود ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاروں طرف طالبان کو پولیس کی گاڑیوں میں گشت کرتے ہوئے بچشم خود دیکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف خود سرکاری حکام نے بھی بعد ازاں تصدیق کی کہ طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرتے ہوئے ملک کی مرکزی خفیہ ایجنسی کے دفترکو بھی آگ لگا دی۔ قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی کا کہنا ہے کہ طالبان نے شہر کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اُنہیں حکومت کی طرف سے فوری کمک پہنچانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد نہ صرف افغان فورسز اور اُن کے اہلِ خانہ بلکہ عام شہریوں نے بھی افغان فورسز کی گرفت میں واحد بچ رہنے والے ہوائی اڈے (ائیر پورٹ) کارخ کیا۔ مگر ہوائی اڈے پر بے پناہ اژدحام کے باعث افغان فورسز نے شہریوں کو واپس دھکیل دیا۔ جس پر عام شہری خاصے ناراض تھے۔
طالبان کے لیے قندوز پر قبضے کی ایک تاریخی اہمیت بھی ہے۔ وہ اس اہم ترین تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے کو بھی اپنے ظہور کے ایام میں بہت اخیر میں فتح کر پائے تھے۔ تاریخی طور پر طالبان نے 1997 میں بھی اس علاقے پر اپنا قبضہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہی مستحکم کیا تھا۔ طالبان نے اپنے تازہ ترین حملے سے قبل اس علاقے پر اپنا قبضہ حاصل کرنے کے لیے دو حملے پہلے بھی کیے تھے۔ مگر تازہ ترین حملہ افغان صدر کی مدت صدارت کے ٹھیک پہلے سال کی تکمیل پر کیا گیا۔ نوگیارہ کے بعد طالبان مزاحمت کے آغاز میں قندوز پر امن رہا اور طالبان نے یہاں پر خود کو مزاحمت سے دوررکھاتھا۔ خود اتحادی افواج کی جانب سے یہاں پر زیادہ تر مدت تک کمانڈ کے لیے امریکا اور برطانیا کے بجائے دوسرے ممالک کی افواج کے کمانڈروں کی تعیناتیاں ہوتی رہیں جو امریکی اور برطانوی افواج کے مقابل طالبان سے لڑنے میں کم دلچسپی رکھتے تھے۔ چنانچہ طالبان نے یہاں پر اپنی منظم کارروائیوں 2009ء میں شروع کیں۔
وجود ڈاٹ کام کو افغانستان سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان حکومت قندوز میں موجود فورسز کو تازہ کمک جلد پہنچانے میں مکمل ناکام ہوگئی تھی جس سے فورسز میں خاصی بددلی تھی۔ تاہم یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر موجود فورسز کو نئی کمک فراہم کیے جانے کے بعد کسی بھی وقت قندوز میں طالبان پر ایک جوابی حملہ کیا جائے گا اور اُن سے قندوز کا قبضہ چھڑانے کی کوشش کی جائے گی۔ مگر دوسری طرف طالبان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خود طالبان قندوز کے ہوائی اڈے پر ہی ایک زبردست جوابی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
اس دوران میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور نے طالبان کو قندوز شہر پر قبضہ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی اتحادی حکومت کے قیام کو ایک سال مکمل ہوا ہے جس پر طالبان نے اُنہیں کوئی خوشگوار پیغام نہیں دیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...