... loading ...

عدالت عالیہ لاہور نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ قاسم ضیاء کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر یہ الزام تھا کہ وہ 70 کروڑ سے زائد کی نادہندہ کمپنی میں بطور ڈائریکٹر 8 کروڑ کے غبن میں ملوث ہیں۔
عدالتِ عالیہ لاہور کے منصف محمود مقبول باجوہ اور منصف فرخ گلزار پرمشتمل دو رکنی بینچ نے قاسم ضیاء کی درخواست ضمانت پرآج 23 ستمبر کو سماعت کی تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عارف محمود رانا نے عدالت کو بتایا کہ قاسم ضیاء ایک رعایتی سمجھوتے (پلی بارگیننگ) کے ذریعے غبن شدہ رقم واپس کرنے پر راضی ہیں اور ملزم نے علی سیکیورٹی ایکسچینج میں 8 کروڑ روپے کے غبن میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی رقم ادائی کی یہ درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے۔عارف محمود رانا کے عدالتی بیان کے مطابق ملزم نے 80 لاکھ روپے کا بینک ڈرافٹ بھی جمع کروا دیا ہے۔ لہٰذا اب نیب کو ملزم کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم اگر ملزم کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو نیب انھیں دوبارہ گرفتار کرنے کا حق رکھتا ہے۔
قاسم ضیاء کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی دستاویز پردستخط نہ ہونے کے باوجود ان کے مؤکل پر کرپشن کا مقدمہ جھوٹا بنایا گیا۔ نیب نے قاسم ضیا کو جس کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا وہ اس کے ڈائریکٹر نہیں
اس سے قبل 10 ستمبر کو ہونے والے عدالتی سماعت میں قاسم ضیاء کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی دستاویز پردستخط نہ ہونے کے باوجود ان کے مؤکل پر کرپشن کا مقدمہ جھوٹا بنایا گیا۔ نیب نے قاسم ضیا کو جس کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا وہ اس کے ڈائریکٹر ہیں اور نہ ہی ابھی تک ان کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ مگر 23 ستمبر بروز بدھ کی سماعت میں یہ موقف سرے سے غائب تھا اوردورکنی عدالتِ عالیہ لاہور کے بینچ کے سامنے صرف نیب کے وکیل کے دلائل تھے جو رعایتی سمجھوتے سے متعلق تھے۔ جسے سننے کے بعد قاسم ضیاء کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیاگیا۔
واضح رہے کہ قاسم ضیاء پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی میں 2002ء سے 2007 ءتک قائدِ حزب اختلاف رہ چکے ہیں۔ وہ 2008 ء میں بھی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2013 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔مگر پیپلز پارٹی میں اُن کا کردار کچھ فعال نہ رہا تھا۔ اور وہ پی پی کے اُن رہنماؤں میں سے تھے جنہیں آصف زرداری کی طرف سے پارٹی پر گرفت کے بعد غیر موثر بنا دیا گیا تھا۔ قاسم ضیاء ماضی میں 1981ء سے 1987ء تک قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ وہ 1984ء میں امریکا میں لاس اینجلس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اکتوبر 2008 ءمیں قاسم ضیاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔اُن کی حالیہ غیر سیاسی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے آواز اُٹھائی تھی اور اسے سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیاتھا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...