... loading ...

پاکستان میں افغان صدر اشرف غنی کے لیے نرم روی ختم ہورہی ہے، اور ایک طویل عرصے سے اُن کے ملامتی بیان برداشت کرنے کا رویہ اب پاکستان تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے۔ جو بڈھ بیر کے حملے کے بعد ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی 22 ستمبر کو کی جانے والی ذرائع ابلاغ سے گفتگو اِسی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دارالحکومت اسلام آباد میں ماتحت اداروں کے سربراہان کے اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ سے تفصیلی گفتگو کی ۔ جس میں اُنہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث 14 دہشت گردمارے گئے جن میں سے پانچ ملکی اور باقی نو دہشت گرد،جن کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ، غیر ملکی تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سلامتی کے ادارے اس پر یقین رکھتے ہیں کہ حملے کا منصوبہ ساز گروپ افغانستان سے کارگزار تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق سلامتی کے اداروں کے پاس دہشت گردوں کے حوالے سے ٹھوس معلومات موجود ہیں ، جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ کہاں سے آئے تھے، کہاں پر کھڑے تھے؟ اور کن سے باتیں کر رہے تھے؟چوہدری نثار نے کہا کہ پشاور حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے اور توقع ہے کہ افغانستان کسی اورکی زبان نہیں بولے گااور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔وجود ڈاٹ کام کو اسلام آباد کے ایک اہم ذریعے نے بتایا ہے کہ پاکستان اس مرتبہ ثبوت پیش کیے جانے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے افغان حکومت سے نہ صرف مطالبہ کرے گا۔ بلکہ اُن پر مسلسل دباؤ بھی جاری رکھے گا۔
چوہدری نثار علی نے اس موقع پر واضح کیا کہ افغانستان کے ہم مقروض ہیں اور نہ ہم اُن سے خائف ہیں اور نہ ہی اسے جواب دہ ہیں۔ افغانستان کی طرف سے غیر ضروری بد گمانی ہے۔ ہم تو افغانستان کی بہتری چاہتے ہیں۔ معاہدے کے مطابق سفارتی اورعسکری ذرائع سے معاملات اٹھائے جانے چاہئیں لیکن افغانستان کی کمزوری کی وجہ سے ایسانہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرنے ذمہ دارانہ بیان دیا ۔ اس کے برعکس افغانستان میں کوئی چھینک بھی مارے تو کہا جاتاہے پاکستان سے جیسے بم گرایاگیاہے۔
پاکستان کے اندر ایک طویل عرصے سے پاک افغان سرحد کی تنظیمِ نو کا احساس کیا جا رہا ہے۔ اور اِسے پاکستانکے اندر دراندازی روکنے کے لیے ایک ممکنہ حل سمجھا جارہا ہے۔ جس کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بھی ہوا۔ اور وفاقی وزیرِ داخلہ کی گفتگو میں بھی سامنے آیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاک افغان سرحد پردر اندازی روکنے کا مستقل حل باڑ ھ کو قرار دیا۔مگر اس میں موجود رکاؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پشتون خاندان دونوں طرف بٹے ہوئے ہیں اور افغانستان بارڈر مینیجمنٹ کو اپنے حق میں بہترنہیں سمجھتا تاہم پاکستان افغانستان کی بہتری کا خواہش مندہے۔
مبصرین وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اس واشگاف پریس کانفرنس کو فیصلہ کن اداروں کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک پیغام قرار دے رہے ہیں ۔ جو کچھ اس طرح کا ہے کہ “بس ! بہت ہو چکا۔”پاکستان کچھ عرصےسے افغان صدر کی تنبیہات پر مبنی بیانات کو بھی ٹھنڈے دل سے برداشت کرتا آرہا ہے۔ اور بھارت کی افغانستان میں اثرو نفوذ کی صلاحیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے افغانستان کے کچھ غیر منطقی مطالبات پر بھی عمل درآمد کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس دوران شوقِ تحریر کے شکار افغان صدر پاکستان کو مختلف خطوط کے ذریعے بھی شرمندہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ مگر اب پاکستان کے فیصلہ کن حلقوں کا پیمانہ صبر لبریز ہوتا جارہا ہے۔ اور وہ افغانستان کے حوالے سے قدرے سخت رویہ اختیار کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ مبصرین کے مطابق وفاقی وزیر ِ داخلہ کی پریس کانفرنس کابل کویہی پیغام دیتی ہے۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...