... loading ...

وشواہندو پریشد نے موسیقار اے آر رحمان پر زور دیا کہ وہ دوبارہ ہندو دھرم قبول کر لیں۔واضح رہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے متعلق ایرانی فلمی ہدایت کار مجید مجیدی کی ایک فلم ’’محمدﷺ: پیغمبر خدا‘‘میں اے آر رحمان نے موسیقی دی تھی۔ جس پر ممبئی کی رضا اکیڈیمی نے ا س فلم پر اعتراض کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ایرانی ہدایت کار مجید مجیدی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اس فلم کو اسلام مخالف فلم قرار دیاتھا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اس پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے نیک ارادوں سے فلم میں موسیقی دی تھی اور وہ فلم کے دیگر معاملات سے پوری طرح آگاہ نہیں تھے۔ نہ ہی وہ کسی کے جذبات کو نقصان پہنچانے کا کوئی مقصد رکھتے تھے۔
اس پوری صورتِ حال میں وشوا ہندو پریشد کے جنرل سیکریٹری سریندر جین نے کہا ’’میں اے آر رحمان سے اپیل کرتا ہوں کہ اُنہیں واپس آجانا چاہئے، اُنہیں گھر واپسی کرنا چاہئے۔ہندو سماج اپنے سپوت کا انتظار کر رہا ہے۔ ہم نہ صرف دونوں بازو پھیلا کر اُن کااستقبال کریں گے بلکہ اس بات کوبھی یقینی بنائیں گے کہ اس مسئلے پر اُن کے خلاف کتنے ہی فتوے جاری ہوجائیں، اُنہیں کوئی نقصان نہ پہنچیں۔‘‘وشوا ہندو پریشد نے اے آر رحمان کو ہندو دھرم میں واپسی کی اپیل کرتے ہوئے ساتھ اُن پر یہ الزام بھی عائد کردیا کہ اُنہوں نے محض تجارتی مقاصد کے تحت اسلام قبول کیاتھا۔
اے آر رحمان (اللہ رکھا رحمان)پیدائشی مسلمان نہیں ۔ وہ جنوبی ہندوستان کے شہر چنئی میں ۶؍ جنوری ۱۹۶۷ کو ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ جہاں اُن کا نام دلیپ کمار رکھا گیا۔اُن کے والد آر کے شنکر کیرالہ فلم انڈسٹری میں تامل فلموں کے موسیقار تھے۔ باپ کے انتقال کے بعد دلیپ کی طبیعت خراب رہنے لگی۔ جس پر اُن کی والدہ نے ایک بزرگ کے مزار پر حاضری دینا شروع کی ۔ دلیپ کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی اُن کا پورا گھرانا مسلمان ہو گیا۔ اور دلیپ کا نام بدل کر اللہ رکھا رحمان رکھ دیا گیا۔ نامور موسیقار کی زندگی کی ابتدائی مشکلات کے بعد کامیابی کا سفر ’’روجا‘‘نامی فلم سے شروع ہوا تھا۔ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے فلمساز منی رتنم نے اُنہیں اپنی فلم روجا میں موسیقی دینے کا موقع دیا۔ اور اُنہیں اپنی اس پہلی ہی فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اُس کے بعد اے آر رحمان کو جتنے ایوارڈ ملے وہ کسی بھی بھارتی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ اُنہیں بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹلائٹ سمیت چار نیشنل ایوارڈ اور سات فلم فیئر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اُنہیں ۲۰۰۹ء میں سلم ڈاگ ملینیئر نامی فلم کی موسیقی دینے پر اکیڈیمی ایوارڈ یا آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی موسیقار بنے۔
اڑتالیس سالہ اے آر رحمان بھارت میں بطور موسیقار ایک مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔ چنانچہ بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے اُنہیں گھر واپسی کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد گھر واپسی کی مہم کو بہت تیز کردیا ہے۔ جس کے تحت وہ ہندوستان کے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ہندودھرم اختیار کرنے کی جبراً تلقین کر ررہے ہیں ۔ انتہا پسند ہندوؤں کی گھر واپسی کی جبری مہم خاصی متنازع سمجھی جاتی ہے۔ اور اس پر بھارت میں تمام مذاہب کے پیروکاروں نے اعتراضات اُٹھایے ہیں۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...