... loading ...

الیکشن ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں دوبارہ انتخاب کے فیصلے کے بعد حکمران جماعت نے پاکستان تحریک انصاف کی نفسیاتی سیاسی برتری کا مقابلہ کرنے کے لئے ضمنی انتخاب لڑنے کے جس راستے کا انتخاب کیا تھا ۔ اُس راستے پر سفر کے آغاز سے ہی سابق اسپیکر ایاز صادق اور ان کی جماعت کو اندازہ ہو گیا کہ ’’ اس راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے ‘‘ لیکن اس راہ کا سفر موجودہ صورتحال میں اس لیے بھی ضروری تھا کہ عمران خان نے 2013 ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جس مہم کا آغاز کیا تھا ان میں حلقہ این اے 122 کے وہ معاملات بھی شامل تھے جنہیں جدید دور کی عدالتی اصطلاحات میں بے ضابطگی کہا جاتا ہے ۔ این اے 122 ، این اے 125 اور این اے4 15 کے بارے میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں نے عمران خان کے دھرنوں کی ساری تھکاوٹ دور کردی ہے ۔ جس کا اثر این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم پر پڑ رہا ہے ۔
حکومت کو ایک ایسے وقت میں اہم ترین ضمنی معرکہ در پیش ہے جب اُسے مختلف محاذوں پر دُشواریوں کا سامنا ہے اور بعض حوالوں سے حکومت اپنی بقا کی جنگ بھی لڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس انتخابی معرکہ میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ نے ماحول میں گرمی پیدا کرنے کی بجائے افراتفری مچائی ہوئی ہے ۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والے تازہ ترین سروے میں این اے 122 کے حوالے سے جو نتائج دکھایے گئے ہیں وہ نجی ٹی وی چینلوں کے چند اینکرز کے سوا مناسب توجہ اور اہمیت حاصل نہیں کر پائے ۔ غیر جانبدار حلقے اور ووٹرز اس سروے کو انتخابی چال سے زیادہ حیثیت دینے کو تیار نظر نہیں آتے ۔ اس حلقہ سے 2002 ء سے 2013 ء تک کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ایاز صادق جو بارہ سال تک مسلسل اس حلقے سے رُکنِ قومی اسمبلی رہے شدید مشکلات کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت نے ضمنی انتخابات سے پہلے جو سیاسی چالیں شروع کر رکھی ہیں وہ کہاں تک کامیاب رہتی ہیں۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...