... loading ...

ایک ایسے وقت میں جب شامی مہاجرین کے معاملے پر یورپ کے عوام اپنے ممالک سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں کہ آخر وہ کیوں بڑی تعداد میں ان مہاجرین کو قبول نہیں کررہے جو سخت ترین حالات کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، سعودی عرب 1 لاکھ ایئرکنڈیشنڈ خیمے رکھنے کے باوجود کوئی مہاجر قبول کرنے کو تیار نہیں ہے حالانکہ اس خیمہ بستی میں 30 لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش موجود ہے۔
منیٰ کے عارضی شہر میں 20 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے یہ انتہائی شاندار خیمے سال بھر میں صرف 5 دن کے لیے استعمال ہوتے ہیں جب دنیا بھر سے مسلمان حج کرنے کے لیے مکہ مکرمہ آتے ہیں۔ 8 ضرب 8 کے یہ خیمے پہلی بار 1990ء کی دہائی کے اوائل میں بنائے گئے تھے اور اب آگ سے محفوظ اور غسل خانے اور باورچی خانے جیسی بنیادی سہولیات بھی رکھتے ہیں یعنی یہ ایک مکمل اور رہائش کے قابل بہترین بستی ہے اور اتنی بڑی بھی کہ 30 سے 40 لاکھ تمام شامی مہاجرین یہاں بسائے جا سکتے ہیں۔
گو کہ سعودی عرب دعویٰ کرتا ہے کہ وہ 2011ء سے اب تک 5 لاکھ مہاجرین کو قبول کرچکا ہے لیکن حقیقت ہے کہ انہیں پناہ گزین یا مہاجرین کی حیثیت سے رجسٹر ہونے کی سہولت ہی میسر نہیں بلکہ ان میں سے بیشتر قانونی تارکین وطن ہیں، جو روزگار کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
امت کے اسلامی تصور کو اس سے زیادہ ٹھیس کیا پہنچے گی؟ شام کے مہاجرین ایک ایسے معاشرے اور ماحول میں جا بسیں، جو ان کے لیے مکمل طور پر اجنبی ہو، لیکن انہیں وہاں رہنے کا موقع نہ دیا جائے جہاں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ اب بھی اس بات کا امکان بھی تقریباً صفر ہی ہے کہ سعودی عرب کوئی ایسی پیشکش کرے گا، لیکن حج کے اختتام پر منیٰ کی ویران بستی اس منافقانہ رویے کی جیتی جاگتی مثال ضرور بن جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...