... loading ...

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ فوجی اہلکار شمس جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ پاک بھارت سرحدی فورسز کے سربراہان کی نئی دہلی میں ملاقات کے ٹھیک چار روز بعد پیش آیا ہے۔
دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے سربراہان نے ۱۱؍ ستمبر بروز جمعہ سرحدی تناؤ کم کرنے پر غور کیا تھا۔ملاقات میں سرحد پر فائرنگ نہ کرنے اور فوری طور پر جوابی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مگر بھارت نے صرف چار روز کے اندر اس اتفاق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ پچھلے کچھ ماہ سے بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤ ندری پر مسلسل جارحیت کا مرتکب ہے۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کوچند ہفتے قبل ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوسو سے زائد واقعات صرف تین ماہ میں ہو چکے ہیں۔ جس میں ۲۶ پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے معدوم امکانات کے متعلق خبر آچکی ہے۔اسی سے جڑی ایک خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم ممکنہ طور پر جنرل اسمبلی سے خطاب سے گریز بھی کر سکتے ہیں اور وہ اپنی جگہ بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج کو خطاب کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ جس کا سبب قرار دیا جارہا کہ پاکستان جنرل اسمبلی میں مضبوط طریقے سے کشمیر کا مسئلہ اُٹھانے والا ہے جس کاجواب مودی دینے کے قابل نہیں ہوں گے کیونکہ روایت کے مطابق اُن کا نام حروف تہجی کے باعث نواز شریف سے پہلے پکارا جائے گا۔ اس طرح بعد میں خطاب کرنے والے نوازشریف کی طرف سے کشمیر کے مسئلے پر اُٹھائے گیے نکات کا جواب بھارت دینے کے قابل نہیں ہوگا مگر ششما سواراج کے خطاب کی صورت میں اُن کا نام میاں نوازشریف کے بعد پکارا جائے گا۔ لہذا بھارت کے سفارتی ذرایع اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم کے بجائے بھارتی وزیر خارجہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دینا چاہیے۔
تاہم یہ امر انتہائی اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک ہفتے بعد اجلاس کے باوجود بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی میں کسی بھی امر کی کوئی پروا نہیں کررہا۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...