... loading ...

افغانستان کے جنوبی افغان صوبے غزنی کی ایک جیل پر متعدد طالبان خودکش بمباروں کے ایک کامیاب حملے میں ۳۵۰ کے قریب قیدی چھڑا لیے گیے ہیں۔ جبکہ افغان پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کو علی الصبح (تقریباً دوبجے) طالبان کا حملہ اس قدر اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے تک کا موقع نہیں مل سکا۔غزنی جیل شہر سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ طالبان حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ غزنی کی صوبائی حکومت کے ترجمان شفیق اللہ ننگ کے مطابق دس کے قریب طالبان حملہ آوروں میں سے ایک نے سب سے پہلے جیل کے مرکزی دروازے کو بارود سے بھری گاڑی سے اڑا دیا اور اس طرح جیل میں دیگر حملہ آوروں کے داخلے کا راستا بنا یا۔ جس کے بعد باقی طالبان حملہ آور جیل میں داخل ہو کراپنے ۳۵۵ ساتھیوں کو نہایت آسانی سے چھڑا لے گیے۔حملے کے وقت مذکورہ جیل میں تقریباً ۴۲۰ کے قریب قیدی موجود تھے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اِسے ایک مربوط اور کامیاب کارروائی قرار دیا ہے۔ جس میں اُن کے مطابق طالبان کے اعلیٰ سطحی مجاہدین سمیت تقریباً چار سو قیدیوں کو رہا کرایا گیا ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے جیلوں پر حملے اُن کے جنگی حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے قبل وہ اسی نوعیت کے متعدد حملے افغانستان کے متعدد شہروں کی جیلوں میں کرچکے ہیں۔ جن میں اہم ترین حملہ قندھار جیل پر ۲۰۱۱ء میں کیا گیا تھا۔یہ ایک منفرد طرز کا حملہ تھا جس میں جیل تک جانے کے لئے ایک سرنگ کئی سو کلومیٹر تک کھودی گئی تھی۔اور یوں تقریباً پانچ سو قیدی چھڑالیے گیے تھے۔اس سے قبل قندھا رکی ہی ایک جیل میں حملے کے بعد ۹۰۰ قیدی چھڑایے گیے تھے۔ طالبان کے اس واضح جنگی حکمتِ عملی کے باوجود افغان حکومت جیلوں کا تحفظ کر نے میں ناکام ہو گئی ہے۔
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...