... loading ...

امریکا پر تاریخی حملوں کے ٹھیک 14 سال بعد القاعدہ نے اپنے سخت دشمن کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہے، اور حیران کن طور پر وہ امریکا نہیں ہے۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے داعش کے خلاف جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ اعلان دونوں گروہوں کو اسی طرح تقسیم کرسکتا ہے جیسے امریکا چاہتا ہے۔
چار سال سے القاعدہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز ایمن الظواہری نے اپنے نئے صوتی پیغام میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو سرکشی کا مرتب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کے نمائندہ نہیں ہیں۔ بغدادی نے 14 ماہ قبل موصل میں اپنے خلیفہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
قومی انسدادِ دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر میتھیو اولسن نے کہا ہے کہ “یہ بہت دلچسپ امر ہے۔ ظواہری اب تک تو بغدادی اور داعش کی کھلے عام مذمت نہیں کررہے تھے اور اب تازہ بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ القاعدہ اور داعش کے درمیان تقسیم کی خلیج کتنی گہری ہوچکی ہے۔ اس کا اندازہ بھی ہو رہا ہے کہ یہ اختلافات اب مصالحت سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اگر داعش اور القاعدہ اپنی قوت کو مجتمع کرلیتیں تو یہ بہت “خوفناک منظر” ہوتا اور اب جبکہ اس تقسیم کا واضح اعلان القاعدہ کے اعلیٰ ترین رہنما کی جانب سے ہوچکا ہے، یہ امریکا کے انسدادِ دہشت گردی کے اداروں اور افراد کے لیے دروازہ مواقع پیدا کررہا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھائیں۔”
اولسن کہتے ہیں کہ امریکا دونوں تنظیموں کے درمیان خلیج کو بڑھانے کے لیے کام کرسکتا ہے جیسا کہ فروری 2014ء میں شام میں جنگجوؤں کے درمیان عارضی صلح کی کوشش کروانے والے الظواہری کے ایلچی کو داعش کی جانب سے قتل کیا گیا تھا۔
افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں داعش القاعدہ کے خلاف بلا روک ٹوک لڑ رہی ہے، اور ان کا ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہونا ہمارے کام کو آسان بنا رہا ہے۔
عراق میں القاعدہ کی سابق شاخ داعش نے دو سال قبل القاعدہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور الظواہری کا کہنا ہے کہ ابوبکر بغدادی نے غزہ اور پاکستان میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کیا ہے۔ “بغاوت کھڑی ہونے کے خطرے کے پیش نظر ہم نے کم سے کم ردعمل دکھانے کو ترجیح دی لیکن بغدادی اور ان کے برادران نے ہمارے لیے کوئی راستہ ہی نہیں چھوڑا۔” بغدادی نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام مجاہدین اطاعت کے تمام عہد توڑ دیں اور ان کی خلافت کے دعوے کو قبول کریں۔ اب ظواہری کہتے ہیں کہ مسلمانوں سے مشاورت کے بغیر خود کو خلیفہ کہلوانا سب کے لیے حیران کن تھا۔
ظواہری کی نئی آڈیو کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ گزشتہ موسم بہار میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ایک تصویر اور تحریری صورت میں یہ پیغام بھی منسلک تھا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...