... loading ...

پاکستان کا تیار کردہ ڈرون’’ براق‘‘ کے ذریعے۷؍ستمبر بروز پیرکو افواجِ پاکستان نے پہلی کارروائی کی ہے جس میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے پیر کی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مختصر پیغام میں یہ اطلاع دی کہ پاکستان کے پہلے ڈرون طیارے ’’براق‘‘ نے وادیٔ شوال میں دہشت گردوں کے ایک احاطے (کمپاؤنڈ) کو نشانا بنایا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نشانا بنائے جانے والے اکثر دہشت گردوں کے کوائف جاری نہیں کئے جاتے۔آئی ایس پی آر نے اس کارروائی کے متعلق بھی محض نشانا بننے والے دہشت گردوں کی تعداد بتانے پر اکتفا کیا ہے۔ مزید یہ کہ ڈرون کے ذریعے اس پہلی کارروائی کے بارے میں بھی مزید کچھ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو استعما ل کرنے کا نظام کیا بنایا گیا ہے؟
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک ِ طالبان پاکستان کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کراچی کے ہوائی اڈے پر شدید نوعیت کا ایک حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب کا آغاز شمالی وزیرستان سے ۱۵؍جون ۲۰۱۴ء کوکیا تھا۔ اس کے بعدآپریشن ضرب ِ عضب میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کے نام سے اکتوبر ۲۰۱۴ ء اورخیبر ٹو کے نام سے مارچ ۲۰۱۵ء میں توسیع کی گئی۔ تاہم پاک فوج نے وادی شوال میں اس کی پیچیدگیوں کے باعث گزشتہ ماہ زمینی آپریشن کا فیصلہ کیا۔اور اسے آپریشن ضرب ِ عضب کے حتمی مراحل میں شامل قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ وادیٔ شوال کا جو حصہ افغانستان کی حدود میں آتا ہے وہاں اتحادی افواج کی کارروائیاں بُری طرح ناکام ہوتی رہی ہیں۔ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع سات قبائلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کے لئے نہایت محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے جس میں وادیٔ شوال کا مشکل ترین علاقہ سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں امریکا اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے ۲۰۰۴ء سے مختلف اہداف کو نشانا بنارہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق امریکا نے اب تک ان علاقوں میں مختلف ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے تقریباً چار سو حملے کئے ہیں۔ جن کی پاکستان نے عوامی سطح پر مذمت کی ہے۔ تاہم وکی لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے حقائق کے مطابق پاکستان کی مختلف حکومتوں نے اس ضمن میں امریکا کو اعتماد میں لے کر امریکا کی مخالفت کی تھی۔ البتہ اس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک سنجیدہ مسئلہ اپنے اپنے ’’ناپسندیدہ طالبان ‘‘سے نمٹنے کے طریقے پر رہا ہے۔ پاکستان امریکی ڈرون منصوبے کے تحت اُن طالبان کا خاتمہ چاہتا تھا جو پاکستان کے اندر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ امریکا ایسے طالبان کوبالعموم نشانا بناتا رہا جو دراصل افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کے خلاف سرگرم تھے۔یہ ایک دلچسپ پہلو ہے کہ پاک فوج نے ڈرون کے اپنے منصوبے براق کے ذریعے پہلی کارروائی تب کی ہے جب خود عسکری حلقوں کی طرف سے آپریشن ضربِ عضب کے کامیاب خاتمے کے اشارے دیئے جارہے ہیں۔
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...