... loading ...
عدالت عالیہ اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اُنہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ کے منصف نورالحق قریشی نے ملزم یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ وہ اس ضمن میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے آٹھوں مقدمات میں الگ الگ جمع کرائیں۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل اور سابق چیئر مین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے حفاظتی ضمانت کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔اور وہ ان مقدمات میں بھی عدالتوں میں پیش ہونے کے لئے تیار تھے مگر کراچی کی ایک ٹرائل کورٹ نے اُن کی گرفتاری کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے متعلقہ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں پیشی کے لئے کوئی پروانۂ طلبی (سمن) بھی جاری نہیں کیا تھا۔اس پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اُنہیں سات روز میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے صرف ایک روز قبل ۳۱؍ اگست کو اپنی جماعت کے رہنماؤں کی گرفتاری اور اُن پر قائم کئے گئے مقدمات پر نہایت سخت ردِ عمل دیا تھا۔یوسف رضاگیلانی نے اس موقع پر متعلقہ بیان کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری نے وہ بیان انتہائی دلبرداشتہ ہو کر دیا تھا۔آصف علی زرداری کے اُس بیان کے فوراًبعد ہی گزشتہ شب وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو کہا گیا تھا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے ابھی گریز کریں۔ اس دوران وفاقی حکومت کے مختلف وزراء کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے بیان پر وضاحتیں بھی کی جاتی رہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق خود وزیراعظم کی جانب سے بھی آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے اور اُنہیں اطمینان دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم دوسری طرف مقدمات کی پیروی اور بدعنوان عناصر کی قانونی گرفت کے اشارے بھی دیئے جارہے ہیں۔ جس سے قومی سیاست کاپورا منظر غیر یقینی بادلوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...