... loading ...
افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر مجاہد کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد تحریک کی قیادت ، جانشینی ، شوریٰ کی تشکیل اور دیگر تنظیمی امور پر شدید اختلافات رونما ہو گئے ہیں۔ جس سے اندیشہ ہے کہ تنظیم واضح طور پر دو دھڑوں میں بٹ سکتی ہے۔اگرچہ طالبان رہنماؤں کی سطح پر معمولی اختلافات شروع سے چلے آرہے تھے مگر ملاعمر کی تحریک پر مضبوط گرفت کے باعث اختلافات کی یہ دڑاریں کبھی بھی زیادہ گہری نہیں ہوسکیں۔تاہم ۲۰۱۰ء کے بعد یہ مشاہدہ کیا گیا کہ ملا اختر منصور اور گل آغا کی سربراہی میں درانی قبیلے کی ایک شاخ اسحاق زئی سے وابستہ ایک گروہ نے رفتہ رفتہ شوریٰ اور دیگر تنظیمی اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور اپنے مخالفین سمیت اسحاق زئی قبیلے کے علاوہ دیگر قبائل سے وابستہ اہم افراد کو ایک ایک کرکے موثر مناصب سے علیحدہ کر دیا۔
منصور مخالف دھڑے کا موقف ہے کہ ملامحمد عمر کے سابق محافظوں نے خود ملاعمر کو تنظیمی امور سے غیر متعلق کر دیا تھا۔ اور بغیر کسی استحقاق کے پوری تحریک پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گروہ نے جنوبی افغانستان میں جنگ کافائدہ اٹھاتے ہوئے کافی مادی ثمرات بھی سمیٹے۔مخالف دھڑے کے مطابق قابض گروہ کی جانب سے متعدد کمانڈرز اور مجاہدین شدید اذیتوں میں مبتلا رہے۔ ناراض دھڑے کی سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ منصور گروپ نے ملاعمر کی وفات کاحساس ترین معاملہ تین برسوں تک چھپایا۔اور اس دوران میں اپنے من مانے اقدامات کو ملا محمد عمر مجاہد کے کھاتے میں ڈالتے رہے۔
ان تمام الزامات کے جواب میں ملااختر منصور کا موقف بھی خاصا پُرزور ہے جسے مجاہدین کے حلقوں میں نہایت وزن دیا جارہا ہے۔ملاعمر کے غیر موثر ہونے کی وجوہات میں جنگ کے مخصوص ماحول میں اُن کی حفاظت اور صحت کے مسائل بیان کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں سب سے مضبوط دلیل یہ بھی دی جارہی ہے کہ ملاعمر پر اُن کی زندگی میں آخر کون شخص اثر انداز ہو سکتا تھا؟ نیز اُن کی وفات کے معاملے کو خفیہ رکھنا ایک کامیابی قرار دیا جارہا ہے جس سے دنیا کے تمام خفیہ ادارے بے خبر رہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملاعمر کی وفات کا معاملہ خفیہ رکھنے کا فیصلہ تنہا ملا اختر منصور کا نہیں تھا۔ بلکہ اِسے تب دستیاب طالبان شوریٰ کے تمام اہم افراد کے گوش گزار رکھا گیا تھا۔دلائل اور جوابی دلائل کے اس تبادلے کے درمیان یہ خبر بھی آئی ہے کہ ملااختر منصور نے ناراض دھڑے کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے امارت سے دستبرداری سے انکار کردیا ہے۔جس کے باعث دونوں دھڑوں میں تناؤ میں اضافہ ہوچکا ہے۔تاہم طرفین کے درمیان مصالحت کی غرض سے تین سو افغان علماء کا ایک جرگہ سرگرم ہو گیا ہے ۔ جو مختلف مفاہمتی کلیوں کے ذریعے طالبان رہنماؤں کے درمیان وحدت کے لئے کوشاں ہے۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...