... loading ...
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا
سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش
کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے آئے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا، جب متعلقہ جگہہ کے مبینہ الاٹیز نے اس پر بلڈرسے مطلوبہ قانونی تحفظ نہ ملنے پر سوالات کرنے شروع کیے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2 کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے فروخت اور تشہیر کا ایک این او سی جاری کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 30 ایکڑ اراضی اور سروے نمبر 363 سے 367 درج تھے۔ یہ زمین دیہہ ہلکانی کے نا کلاس نمبر 294 سے متعلق بتائی گئی تھی۔ تاہم شواہد کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا وہ نقشہ، جو 2013 میں سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا تھا، متعلقہ علاقے کو غیرسروے شدہ یا نا کلاس اراضی ظاہر کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بھی دیہہ ہلکانی کے متعلق سوالات برقرار تھے۔
اس معاملے میں بنیادی سوال یہ ہے کہ اگر زمین پہلے غیرسروے شدہ تھی تو بعد میں اسے مخصوص سروے نمبروں کے تحت کس قانونی کارروائی کے ذریعے منتقل یا درج کیا گیا؟ کیا متعلقہ زمین کی باقاعدہ الاٹمنٹ ہوئی، کیا ریونیو ریکارڈ میں قانونی تبدیلی کی گئی اور کیا تمام منظوریوں سے پہلے ملکیتی حیثیت کی تصدیق کی گئی؟ قانونی ماہرین کے لیے یہاں ایک اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ منصوبے کی تشہیر یا فروخت کا این او سی، زمین کے مکمل اور غیرمتنازع ملکیتی حق کا متبادل نہیں ہوتا۔ مختلف سرکاری اداروں کی منظوریوں کا دائرۂ اختیار الگ ہوسکتا ہے ۔اس ضمن میں وجود کے نمائندوں نے جی ایف ایس کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ سرکاری حکام کو سوالات بھیجے ، تاہم رپورٹ کی اشاعت تک کمپنی کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا تھا۔ جی ایف ایس اپنی ویب سائٹ پر نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کو ایک بڑے رہائشی منصوبے کے طور پر پیش کرتا ہے۔
کمپنی کی تشہیری معلومات میں منصوبے کا مجموعی رقبہ تقریباً 300 ایکڑ بتایا گیا ہے ، جبکہ بلڈر کے پاس نامکمل دستاویزات بھی 30 ایکڑ کا ذکر کرتی ہے ۔ دونوں اعداد کس مخصوص حصے یا مرحلے سے متعلق ہیں، اس کی وضاحت بھی ضروری ہے۔ اس معاملے میں سندھ حکومت، بورڈ آف ریونیو، ایس بی سی اے اور متعلقہ ترقیاتی ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منصوبے کے ملکیتی ریکارڈ، منظورشدہ نقشے اور این او سی کی قانونی بنیاد کے بارے میں واضح معلومات فراہم کریں۔
خریداروں کے لیے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان کی خریدی گئی زمین کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا متعلقہ پلاٹ کا قبضہ اور انتقال کسی رکاوٹ کے بغیر ممکن ہوگا؟یہ سوالات اس لیے بھی اہم ہیں کہ ان دنوں جی ایف ایس بلڈرز کے مختلف منصوبوں میں شامل خریدار مطلوبہ قانونی تحفظ نہ پانے پر احتجاج بھی کر رہے ہیں۔
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...