وجود

... loading ...

وجود

سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا،  بلاول بھٹو کا انتباہ

منگل 17 نومبر 2026 سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا،  بلاول بھٹو کا انتباہ

شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر

نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی،میٹ دی پریس سے خطاب

(رپورٹ: افتخار چوہدری) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتباہ کیا ہے کہ زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی تو کراچی کی سڑکوں پرجو خون بہے گا اس پرسوال پوچھے جائیں گے، زور زبردستی صوبے کی تقسیم کریں گے تو عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور بات دشمنی تک جائے گی، سسٹم تباہ نہیں ہوا، سسٹم کو تباہ کرایا گیا ہے، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور جمہوری بحران سے نکالنے کے لیے سیاسی نظام کو ازسرنو ترتیب دینے، انتخابی اصلاحات متعارف کرانے، سیاسی انتقام کا خاتمہ کرنے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا نظام خودبخود تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کروایا گیا ہے اور اس کی تباہی میں میرا بھی قصور ہے، اس لیے اب سیاسی ری سیٹ ناگزیر ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی ملک کا سیاسی اسٹیک ہولڈر اور سیاسی حقیقت ہے، پسند ہو یا نہ ہو، پی ٹی آئی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صحافی اور میڈیا آج جتنے کمزور ہیں، پہلے کبھی نہیں تھے، صحافیوں کا قلم اور آواز کسی بھی بندوق، گولی اور ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے، اسی طاقت سے حکومتیں بنائی اور گرائی جاسکتی ہیں۔ کراچی پریس کلب کے پروگرام ‘‘میٹ دی پریس’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ایک تاریخی ادارے میں موجود ہیں، کراچی پریس کلب نے جمہوریت کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

صحافیوں کی اصل طاقت ان کا قلم اور آواز ہے، جو عوام کے حقوق اور مسائل اجاگر کرکے حکمرانوں کو جواب دہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے، اپنی زندگی میں ملک کے اتنے خراب معاشی حالات نہیں دیکھے۔ عالمی حالات اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور وہ خود بھی آنے والے معاشی بحران سے خوفزدہ ہیں کہ ان حالات میں غریب، سفید پوش، مزدور اور محنت کش طبقے کا کیا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عوام بجلی کے بل دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں، عوامبجلی کے بل دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں، خاندان اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ بچوں کی تعلیم کا بندوبست کریں یا دو وقت کی روٹی پوری کریں، بزرگوں کا علاج کرائیں یا گھر کا چولہا جلائیں۔ افسوس کہ حکمران ہر موضوع پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن عوام کے اصل مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی جارہی۔

سیاست دان عوام کے نمائندے ہیں اور ان کی ذمہ داری ہے کہ حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ وہ اقتدار میں عوام کی خدمت کے لیے بیٹھے ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام کی ناکامی پر تو بات ہوتی ہے لیکن اس کی وجوہات تلاش کرنے اور اصل بیماری کا علاج کرنے پر سنجیدہ بحث نہیں کی جاتی۔ نظام خودبخود تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کروایا گیا اور اس میں میری بھی ذمہ داری ہے۔

ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں، تاہم وقت آنے پر ان کی اصلاح ضروری ہے۔ ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے سیاسی ری سیٹ کرنا ہوگا، جس کا پہلا تقاضا عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ پارلیمان، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں نے اپنی ساکھ اور عوامی اعتماد کھویا ہے، انہیں ایک ایک کرکے مضبوط اور بحال کرنا ہوگا۔چئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں چیک اینڈ بیلنس کا بنیادی ادارہ ہے، مگر پاکستان کی تاریخ میں صحافی اور میڈیا آج جتنے کمزور ہیں پہلے کبھی نہیں تھے۔

صحافی نسل در نسل آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کرتے آئے ہیں، آزادی صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی حقیقی جمہوری بحث ممکن ہے۔ صحافیوں کو مکمل سچ بولنے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، سچ بولنے پر قانونی کارروائی کے خوف سے آزاد صحافت کا ماحول قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کراچی پریس کلب اور صحافی برادری پر زور دیا کہ میڈیا کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت یقینی بنانے کے لیے ضروری قانونی ترامیم کی تجاویز دیں، وہ ان تجاویز کو پارلیمان اور سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے 25 صحافیوں کی برطرفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تقریباً 50 خاندان متاثر ہوئے، صحافیوں کے روزگار کا تحفظ بھی ضروری ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی نظام کے حوالے سے کہا کہ پارلیمان میں اختلاف رائے جمہوریت کی خوبصورتی اور اصل طاقت ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بحث، اختلاف اور شور بھی جمہوری عمل کا حصہ ہیں۔

اختلاف کا جواب دلیل اور الفاظ سے دیا جانا چاہیے، گولیوں اور بندوقوں سے نہیں۔ اپوزیشن کا کردار کسی بھی پارلیمان میں انتہائی اہم ہوتا ہے اور حکومت پر تنقید کرنے سے کسی کی حب الوطنی مشکوک نہیں ہوجاتی۔ مولانا فضل الرحمان جیسے سینئر سیاست دان کو حکومت پر تنقید کا مکمل حق حاصل ہے، حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنا سیکھنا چاہیے اور تقریر کا جواب تقریر سے دینا چاہیے، نیب اور گرفتاریوں کے ذریعے نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے گھر کو تجاوزات قرار دے کر کارروائی کرنا بھی نظام کی ناکامی ہے، حکومت کو ان کے سوالات کا جواب دینے کے ساتھ ان کا احترام بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام پر اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پی ٹی آئی اور عمران خان کا اعتماد بھی بحال کرنا ہوگا۔ اپوزیشن کو پارلیمان کا حصہ بننے اور قائمہ کمیٹیوں، خصوصاً فنانس کمیٹی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

حکومت اور اپوزیشن مل کر ہی پارلیمانی نظام چلا سکتے ہیں۔ گزشتہ انتخابات پر اٹھائے گئے اعتراضات کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا، 2002ء سے اب تک ہر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اپنی 20 سالہ سیاسی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومتی نمائندے بھی دھاندلی کا اعتراف کررہے ہیں۔ دھاندلی زدہ انتخابات سے دھاندلی زدہ پارلیمان وجود میں آتی ہے، اس لیے آئندہ انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کرکے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی انتقام کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا سیاسی انتقام لینا تھا لے لیا، اب ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کی سیاست میں سیاسی انتقام کی روایت ہمیشہ کے لیے ختم ہونی چاہیے، کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ آج نہیں تو کل انہیں رہا کرنا پڑے گا۔ پارلیمان کے ارکان کو آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا چاہیے، کسی بل پر ووٹ دینے یا تقریر کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

دھمکیوں اور زور زبردستی سے کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر کہا کہ اپوزیشن کو اس کی مخصوص نشستوں سے محروم کرکے حکومتی بینچوں پر بٹھانا جمہوریت نہیں۔ اس معاملے پر بار بار آئینی ترامیم کرنے کے بجائے عدالتوں میں نظرثانی یا پارلیمان سے نیا قانون منظور کرکے مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اپوزیشن کو بغیر کسی پیشگی شرط کے اس کا حق یعنی مخصوص نشستیں واپس کرے تاکہ پارلیمان میں اعتماد کی فضا بحال ہو اور تمام جماعتیں مل کر قومی مسائل کا مقابلہ کرسکیں۔

چئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت، افغانستان اور ایران سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے اپنا گھر درست کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردی ملک کا ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر راج سے ایک رات قبل اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے مذاکرات میں بیٹھنے اور دستخط کرنے پر تیار تھی، لیکن یہ عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے، گورنر راج ختم کرکے صوبے کی ذمہ داری خود سنبھالے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے۔ دہشت گردی کے خلاف سیاسی مذاکرات جہاں رکے تھے، وہیں سے دوبارہ شروع کیے جانے ۔اس موقع وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینٹر رضا ربانی،صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سعید غنی، مئیر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، نثار کھوڑو، شازیہ مری، شرمیلا فاروقی، قاسم سومرو، آصف خان اور دیگر بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں


مکہ مکرمہ اور ریاض کے طرف آ نیوالے دو ڈرون طیارے فضا میں تباہ وجود - منگل 17 نومبر 2026

سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...

مکہ مکرمہ اور ریاض کے طرف آ نیوالے دو ڈرون طیارے فضا میں تباہ

بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر وجود - پیر 16 نومبر 2026

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی  بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...

بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آئینی عدالت، تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم وجود - پیر 16 نومبر 2026

حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...

آئینی عدالت، تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم

سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وجود - پیر 16 نومبر 2026

عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...

سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ریفائنریز کے منافع میں اضافہ، پیٹرولیم ڈیلرز مالی مشکلات کا شکار وجود - پیر 16 نومبر 2026

قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...

ریفائنریز کے منافع میں اضافہ، پیٹرولیم ڈیلرز مالی مشکلات کا شکار

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، 3 افسران ملازمت سے برطرف وجود - پیر 16 نومبر 2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، 3 افسران ملازمت سے برطرف

 برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا خط وجود - پیر 16 نومبر 2026

بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...

 برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا خط

بن احسان گرین سٹی کی اراضی اور منظوری کا جھگڑا تیز وجود - منگل 10 نومبر 2026

ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...

بن احسان گرین سٹی کی اراضی اور منظوری کا جھگڑا تیز

امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش وجود - منگل 10 نومبر 2026

مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...

امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب وجود - منگل 10 نومبر 2026

کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا ہے، متحدہ عرب امارات وجود - پیر 09 نومبر 2026

طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا ہے، متحدہ عرب امارات

ہندوستان نے ٹرمپ سے مودی کی تعریف کروانے کے 75 ہزار ڈالر ماہانہ ادا کیے وجود - پیر 09 نومبر 2026

امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...

ہندوستان نے ٹرمپ سے مودی کی تعریف کروانے کے 75 ہزار ڈالر ماہانہ ادا کیے

مضامین
خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان وجود بدھ 18 نومبر 2026
خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان

بیرون ملک سکھوں کی زندگیوں کو خطرات وجود بدھ 18 نومبر 2026
بیرون ملک سکھوں کی زندگیوں کو خطرات

ہم نے پہلے کبھی ناں کی ؟ وجود منگل 17 نومبر 2026
ہم نے پہلے کبھی ناں کی ؟

 ملازمت کی ذہنی غلامی سے تجارت کی معاشی آزادی تک وجود منگل 17 نومبر 2026
 ملازمت کی ذہنی غلامی سے تجارت کی معاشی آزادی تک

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب وجود منگل 17 نومبر 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر