وجود

... loading ...

وجود

خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان

بدھ 18 نومبر 2026 خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ آجکل سیاسی اورانتظامی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اِس حوالے سے صدرِ مملکت ، وزیرِ اعظم اور سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔ لہٰذا یہ کہنا کہ یہ معاملہ اب بھی حسبِ روایت معرضِ التوامیں جاسکتا ہے درست نہیں ،بلکہ قوی اِمکان ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہ کام مکمل ہوسکتاہے ۔کیونکہ ملکی منظر نامے کی سیاسی اکثریت کا خیال ہے کہ اگر پاکستان کومضبوط بنانا ہے تواِس کے لیے خوشحال اور پُرامن اکائیاں ضروری ہیں اوریہ مقصد چھوٹے صوبوں کی صورت میں آسانی سے حاصل کیاجا سکتا ہے۔

پاکستان جیسے وسیع رقبے اور بڑی آبادی والے ملک کوچار صوبوں کے ذریعے چلانابہت مشکل ہورہا ہے ۔صوبوں کی تعداد بڑھانے سے انتظامی مشکلات کم اور عام آدمی کی حکومتی اِداروں تک رسائی آسان ہو گی۔ راقم کے خیال میں صوبوں کی تقسیم کو سیاسی مخالفت یا حمایت کی بجائے عوامی ضروریات اور انتظامی تقاضوں کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔

پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی تیرہ کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے ۔یہ ملک کی کُل آبادی کا 53 فیصدسے زائد ہے۔ جبکہ رقبہ دولاکھ پانچ ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ اتنی بڑی آبادی اور وسیع علاقے کے انتظامی معاملات کو صوبائی دارالحکومت سے چلانا کافی مشکل چیلنج ہے ۔جنوبی اضلاع بہاولپور،ملتان، ڈیرہ غازی خان جیسے علاقوں سے شہریوں کے لیے اپنے کاموں کے سلسلے میں طویل فاصلہ طے کرکے لاہور آنابہت مشکل ہے ۔علاوہ ازیں راولپنڈی، اٹک،بھکر،میانوالی کے لوگوں کوکئی اہم معاملات کے لیے لاہورکے انتظامی نظام پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اگر کسی علاقے کے شہریوں کو تعلیم،صحت،بنیادی ڈھانچے یاانتظامی مسئلے کے حل کی خاطر باربار طویل مسافت کا سامنا کرنا پڑے تو ایسے طرزِ حکمرانی کوعوام دوست نہیں کہہ سکتے۔ حکومت کاتوکام ہے کہ شہریوں کوقریب سہولتیں فراہم کرے نہ کہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پرمجبورکردیا جائے۔

بلوچستان کا رقبہ تین لاکھ سینتالیس ہزار مربع کلومیٹر ہے جبکہ آبادی محض سواکروڑہے۔ کئی علاقے تو ایک دوسرے سے بہت دور ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو تعلیم،صحت،مواصلات اور دیگر بنیادی سہولتوں کے حصول میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ ایسے وسیع جغرافیائی خطے میں انتظامی اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا صرف سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عملی ضرورت ہے ۔سندھ اور خیبر پختونخواہ کے دوردراز علاقوں میں بھی کم وبیش ایسی ہی صورتحال مختلف شکلوں کے ساتھ موجودہے ۔کراچی جیسے بڑے شہر کے مسائل صوبے کی تقسیم سے بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں اور خیبرپختونخواہ کی بدامنی کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔ کئی ممالک نے انتظامی ضروریات کے لیے بڑے صوبوں کو چھوٹی اکائیوں میں تقسیم کیا اور بہتر نتائج حاصل کیے۔ 1966میں بھارتی پنجاب کی تنظیم نوسے ہریانہ کوایک الگ ریاست بنایا گیا ۔ چندپہاڑی علاقوں کوابتدامیں ہماچل پردیش کاحصہ بنادیا گیا اور پھر ہماچل پردیش کو بھی مکمل ریاست بنادیا۔ اِس انتظامی تبدیلی سے عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں ۔لہٰذاصوبوں کی تقسیم کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے پاکستان میں بھی ملکی مفادکے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی پنجاب،بہاولپوراور ہزارہ علاقوں کی الگ صوبائی حیثیت کے دیرینہ مطالبات ہیں جن کے پس منظر میں صرف سیاسی خواہشات نہیں بلکہ احساسِ محرومی،وسائل کی تقسیم،انتظامی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں میں علاقائی عدمِ توازن جیسے مسائل ہیں۔ شہریوں کی شکایات کوصوبائی دارالحکومت میں مناسب اہمیت نہ ملنے جیسے محسوسات کوسیاسی مخالفت قراردیکر نظر انداز کردینا ایک غلط اور بیمارسوچ ہے، تاہم صوبوں کے قیام جیسے معاملے کو چند سیاسی جماعتیں ،اُن کی قیادت یا اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے دوتین سو افراد پر چھوڑنا مناسب نہیں ۔راقم کے خیال میں جمہوری اور قابلِ قبول حل یہ ہے کہ متعلقہ علاقوں کی آبادی سے براہ راست رائے لیکر فیصلہ کیا جائے عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

ریفرنڈم سے عوامی خواہشات معلوم کی جا سکتی ہیں۔ اِس طرح سیاسی تنازعات کم جنم لیں گے ۔یہ مقصد ریفرنڈم کے سوالات واضح،غیرجانبداراور شفاف بناکر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ البتہ ووٹنگ کاانتظام آزاداور قابل ِ اعتماد اِدارے سے کراناضروری ہے پھر عوامی فیصلے کو آئینی شکل دینے کے لیے پارلیمانی طریقہ کارکی تکمیل سے مزید آسان کیا جا سکتا ہے۔ یادرہے کہ چھوٹے صوبے بنانا کوئی گناہ نہیں ہے نہ ہی اِس تصور کو قومی وحدت کے خلاف سمجھنا درست ہے۔ اگر خیال رکھا جائے کہ کسی نئے صوبے کا فیصلہ عوامی مرضی کے مطابق ہو ریفرنڈم سے عوام کو اپنی رائے دینے کا موقع ملے، آئینی تقاضے پورے کیے جائیں اوروسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تو صوبوں کی تقسیم مضبوط پاکستان کی بنیادثابت ہوسکتی ہے۔ ترقی کا راستہ بڑے انتظامی ڈھانچوں کے تحفظ میں نہیں بلکہ عوام کو بااختیار بنانے ،وسائل کی منصفانہ تقسیم اور موثر حکمرانی میں پوشیدہ ہے۔ چھوٹے صوبے بننے کا یہ مطلب نہیں کہ خودبخود اچھی حکمرانی قائم ہوجائے گی۔ اِس کے لیے طریقہ کاربھی بنانا ہوگا ۔وگرنہ یہ فیصلہ نئی اسمبلیاں ،وزراء کے دفاتر،گورنر ہاؤس،نئے سیکریٹریٹ اور دیگر سرکاری اِدارے قائم کرنے جیسے بھاری اخراجات تک منتج ہوسکتا ہے۔ بلدیاتی اِدارے مضبوط بنانے سے بھی شہری مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اگر اشرافیہ اختیارات کی تقسیم میں رکاوٹ نہ بنے۔

نئے صوبے بنانے سے لسانی اور علاقائی اختلافات بڑھنے اور قومی وحدت متاثر ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں کیونکہ انتظامی اکائیوں کی تشکیل اور قومی شناخت دوالگ معاملات ہیں۔ پاکستان کی بنیاد مشترکہ قومی شناخت،آئین اور وفاقی نظام پر ہے۔ لہٰذا کسی علاقے کو انتظامی سہولت کی خاطر الگ صوبائی حیثیت دینے سے شہریوں کی پاکستانی شناخت تبدیلی نہیں ہوجائے گی، نئی تقسیم اگر عوامی رضامندی ، آئینی طریقہ کاراور منصفانہ وسائل کی بنیادپر ہوتو یہ فیصلہ ملک کے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

آئین کاآرٹیکل 239 صوبوں کی حدودکی تبدیلی کے لیے ایک واضح طریقہ کاردیتا ہے۔ حکومت اِس حوالے سے سیاسی جماعتوں، آئینی ومعاشی ماہرین، انتظامی آفیسران اور متعلقہ علاقوں کے نمائندوں پرمشتمل ایک غیر جانبدار قومی کمیشن بناکر مددلے سکتی ہے ۔ جو آبادی، رقبے،جغرافیائی فاصلے،وسائل،معاشی صلاحیت،انتظامی اخراجات اور عوامی ضروریات کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے جنھیں پارلیمان اور عوام کے سامنے رکھ کرفیصلہ کرنابھی بہتر ہوگا تاکہ جذبات کی بجائے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ ہوتانظر آئے ۔نئے صوبوں کی تشکیل کا مقصد ایک نئی اشرافیہ پیداکرنے کی بجائے عوام کوبہتر تعلیم،صحت،انصاف،روزگاراور بنیادی سہولتوں کی خاطر کرناضروری ہے۔ وگرنہ یہی سمجھا جائے گا کہ خوشحال اور پُرامن اکائیاں بناکر پاکستان کومضبوط کرنے کی بجائے چند اور خاندانوں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان وجود بدھ 18 نومبر 2026
خوشحال و پُرامن اکائیاں اور مضبوط پاکستان

بیرون ملک سکھوں کی زندگیوں کو خطرات وجود بدھ 18 نومبر 2026
بیرون ملک سکھوں کی زندگیوں کو خطرات

ہم نے پہلے کبھی ناں کی ؟ وجود منگل 17 نومبر 2026
ہم نے پہلے کبھی ناں کی ؟

 ملازمت کی ذہنی غلامی سے تجارت کی معاشی آزادی تک وجود منگل 17 نومبر 2026
 ملازمت کی ذہنی غلامی سے تجارت کی معاشی آزادی تک

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب وجود منگل 17 نومبر 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر