... loading ...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج
ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ
کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی حیثیت، اراضی کی ملکیت اور متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ منظوریوں کے بارے میں سنگین سوالات ایک مرتبہ پھر سامنے آگئے ہیں۔ روزنامہ جرأت کی مختلف تحقیقاتی رپورٹوں میں سامنے آنے والے انکشافات کے بعد جون 2026میں شائع ہونے والی خبر نے منصوبے کے اجازت نامے اور زمین کے کھاتوں کی تصدیق کا معاملہ مزید اہم بنا دیا ہے ۔اس دوران میں منصوبے کے سرمایہ کاروں نے بلڈر فیصل
احسان اور فہداحسان سے وعدوں کے مطابق پلاٹس کے مطالبات کرنے شروع کر دیے ہیں اور معاملہ احتجاج تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ منصوبے کے ایک سرمایہ کار ایس ایم نقی نے اس حوالے سے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کر دی ہے، تاہم ایس ایم نقی اپنی مہم میں اس سوال کا جواب نہیں دے پا رہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کو اپنی مبینہ ‘‘ساکھ’’ پر راغب کیا تو وہ زمین کی اصل ملکیت اور بن احسان سے قانونی دستاویزات کے مطالبات عین سرمایہ کاری کے دوران کیوں نہیں کر سکے؟اس اہم سوال کا جواب جاننے کے لیے نمائندہ جرأت کی جانب سے ایس ایم نقی سے رابطے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ بن احسان گرین سٹی کا منصوبہ ابتداسے ہی تنازعات کا شکار رہا ہے، اور اس حوالے سے فہد نامی بلڈر کے تمام ہی دعوے اور وعدے غلط ثابت ہوتے رہے ہیں۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے 7؍ نومبر کو فہد نامی بلڈر سے یہ سوالات پوچھے گئے :
٭ آپ کے پاس مذکورہ منصوبے کے لیے کل کتنی زمین ہے، یعنی فارم ٹو پر کتنی ہے؟آپ کے پاس سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے دس اور گیارہ ایکٹر کے دو فیزز میں بالکل ابتدائی منظوری تھی، مگر آپ اپنے منصوبے کو تین سو ایکڑ پر پھیلا چکے ہیں؟ کیا یہ دس اور گیارہ ایکڑ کی منظوری ابھی بھی برقرار ہے یا نہیں؟
٭سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کنٹرول کی جانب سے ایک خط نمبر AD/P&DC/SDA/118/2026 میں بن احسان گرین سٹی کی اراضی کے کھاتوں کی متعلقہ اداروں سے دوبارہ تصدیق کرانے کی ہدایت دی گئی تھی، کیا کرا لی گئی؟
٭ اگر یہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی تو کیوں ؟
٭جرأت سیل کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق آپ کا 53؍ ایکٹر اراضی کے ایک فیز کا معاملہ ڈی سی جامشورو کے دفتر میں کئی سال سے زیر التوا ہے، اس التوا کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟ کیا آپ زمین کی حقیقی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام ہیں؟ یا کچھ اور ؟
٭آپ کی طرف سے معلوم 10ایکڑ 27 گھُنٹے زمین کی حاصل این او سی (جو بعد میں معطلی سے دوچار ہے) پر 300ایکڑ اراضی کی بکنگ اور تشہیر کس قانون کے تحت ہو رہی ہے؟
ٌ ٭ایک انویسٹر ایس ایم نقی نے آپ پر یہ الزام لگایا ہے کہ آپ متعدد الاٹیز کی رقم لے کر انہیں پلاٹ دینے میں ناکام رہے، دوسری طرف جس منصوبے کے عوض بکنگ اور قسطیں وصولی گئیں وہ واضح طور پر غیر یقینی کا شکار ہے، ایسے میں بن احسان گروپ کی ویب سائٹ پر گرین سٹی، گرین سٹی فیز ون اور گرین ویلی کی تشہیر ابھی تک موجود ہے ، کیا یہ سب غلط نہیں ؟
جرأت کی جانب سے پوچھے گئے مذکورہ سوالات پر چار روز گزرنے کے باجوود بلڈر نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ پورا منصوبہ ابتدا میں ایس ڈی اے(سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی ابتدائی منظوری سے لے کر اب تک صرف انویسٹرز کو فریب زدہ رکھنے کا مکروہ کھیل ثابت ہوتا رہاہے۔ اس ضمن میں مزید حقائق آئندہ اشاعتوں میں سامنے لائے جائیں گے۔
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...