وجود

... loading ...

وجود

خاندانی رشتے کے باوجود کبھی امریکی صدر سے ملاقات تک نہیں ہوئی، کارلی کلوس

هفته 04 جولائی 2026 خاندانی رشتے کے باوجود کبھی امریکی صدر سے ملاقات تک نہیں ہوئی، کارلی کلوس

مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ خاندانی یا سماجی تعلقات رکھنا بالکل ممکن ہے،امریکی سپرماڈل

امریکی سپر ماڈل کارلی کلوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی رشتہ ہونے کے باوجود ان کی کبھی امریکی صدر سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

بلوم برگ اوریجنلز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کارلی کلوس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے آج تک کبھی نہیں ملیں۔

ان سے جب ان کے شوہر کے خاندان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شناخت، اپنے نظریات اور اپنی اقدار سے بخوبی واقف ہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی سوچ سے دستبردار نہیں ہوئیں،

تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ ان کے شوہر کا خاندان ہے۔ 33سالہ سپر ماڈل نے واضح کیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حامی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ووٹر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ خاندانی یا سماجی تعلقات رکھنا بالکل ممکن ہے، کیونکہ امریکا کی روایت ہمیشہ اختلافِ رائے کو قبول کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کی رہی ہے۔

کارلی کلوس نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی کے سیاسی خیالات اس کی ذاتی شناخت کا مکمل تعارف نہیں ہوتے اور مختلف نظریات کے باوجود باہمی احترام کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کارلی کلوس نے 2018 میں جوشوا کشنر سے شادی کی تھی۔ جوشوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے بھائی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر کارلی کلوس کا نام بھی ٹرمپ خاندان کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں سپر ماڈل نے پہلی بار واضح الفاظ میں کہا کہ خاندانی تعلق کے باوجود ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ان کی سیاسی وابستگی بھی ٹرمپ یا ریپبلکن پارٹی سے مختلف ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے! وجود بدھ 01 جولائی 2026
تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے!

حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقی! وجود بدھ 01 جولائی 2026
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقی!

مقبوضہ وادی میں منشیات کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ وجود بدھ 01 جولائی 2026
مقبوضہ وادی میں منشیات کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ

بھارت میں مذہبی مقامات سے متعلق سوالات وجود منگل 30 جون 2026
بھارت میں مذہبی مقامات سے متعلق سوالات

میرے عزیزہم وطنو!! وجود منگل 30 جون 2026
میرے عزیزہم وطنو!!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر