... loading ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں
جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین
کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کالعدم شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، جسے پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔جماعت الاحرار کا نام عربی زبان سے لیا گیا ہے، جس کے معنی “آزاد لوگوں کی جماعت” ہیں، تاہم سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس تنظیم کا نظریہ جمہوری اور آئینی نظام کو مسترد کرتے ہوئے مسلح جدوجہد کے ذریعے اپنے سخت گیر نظریات نافذ کرنے پر مبنی ہے۔ماہرین کے مطابق جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014 میں اس وقت رکھی گئی جب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے اندر قیادت کے تنازع کے باعث مہمند ایجنسی کے کمانڈر عمر خالد خراسانی نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس وقت ٹی ٹی پی کی قیادت ملا فضل اللہ کے پاس تھی، جس کے بعد تنظیم کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے اور متعدد کمانڈرز نے ایک نئے دھڑے کی تشکیل کا اعلان کیا۔تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ نئی تنظیم کے قیام کا مقصد ٹی ٹی پی کے اندر تنظیمی ڈھانچے اور قیادت کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات تھے۔ ان کے مطابق بعض مقامی اور غیر ملکی جنگجوں نے بھی اس نئے دھڑے کا ساتھ دیا، جسے بعد میں جماعت الاحرار کے نام سے جانا گیا۔تنظیم کے بانی عمر خالد خراسانی ماضی میں صحافت سے وابستہ رہے اور بعد ازاں شدت پسند سرگرمیوں میں شامل ہو گئے۔ ان پر امریکا نے انعام بھی مقرر کیا تھا، جبکہ اگست 2022 میں افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ان کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان کے بعد تنظیم کی قیادت مختلف شدت پسند کمانڈرز کے پاس رہی اور بعدازاں عمر مکرم خراسانی کو تنظیم کا سربراہ قرار دیا گیا۔سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق جماعت الاحرار کا بنیادی مقصد پاکستان کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کو ختم کرکے اپنے نظریات کے مطابق نظام نافذ کرنا ہے۔ تنظیم ماضی میں اپنے بیانات اور لٹریچر میں ریاستی اداروں، سیکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے عزائم ظاہر کرتی رہی ہے۔پاکستان میں اس تنظیم پر متعدد بڑے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری عائد کی جاتی ہے، جن میں 2014 کا واہگہ بارڈر خودکش حملہ، لاہور کے یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر حملے، پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملہ اور 2017 میں لاہور مال روڈ دھماکہ شامل ہیں، جن میں درجنوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔پاکستان نے نومبر 2016 میں جماعت الاحرار کو کالعدم قرار دیا، جبکہ بعد ازاں امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی اسے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کے اثاثے منجمد کر دیے۔اپریل 2017 میں تنظیم کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور تنظیم سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے، تاہم وہ فروری 2020 میں سرکاری تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسی برس اگست 2020 میں جماعت الاحرار نے دوبارہ تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ اگرچہ اس کے بعد یہ ایک الگ تنظیم کے طور پر سرگرم نظر نہیں آئی، تاہم سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس کے جنگجو اور کمانڈر ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں بدستور
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...